ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جاری رہے گی ہماری لڑائی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اعلان

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب بی جے پی کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی مٹی میں فرقہ پرستی نہیں رہی ہے اور یہاں کہ عوام نے فرقہ پرستوں کو درکنا رکیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 21, 2020 09:03 PM IST
  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جاری رہے گی ہماری لڑائی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اعلان
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جاری رہے گی ہماری لڑائی: ممتا بنرجی کا اعلان

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب بی جے پی کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی مٹی میں فرقہ پرستی نہیں رہی ہے اور یہاں کہ عوام نے فرقہ پرستوں کو درکنا رکیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس پر ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ ان کے خلاف منفی مہم کا بنگال کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔ بی جے پی صرف منفی اور نفرت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے اور بنگال کے عوام ترقی پسند اور لبرل ہیں وہ کبھی بھی فرقہ پرستی کی حمایت نہیں کی ہے، اس لئے مجھے امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔ فائل فوٹو
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔ فائل فوٹو


کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال روایتی انداز میں ترنمول کانگریس کے سالانہ پروگرام کو شان شایان طریقے سے منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ ہر سال دھرم تلہ وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ایک بڑی ریلی کا انعقاد ہوتا تھا مگر اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ایک جگہ 50 سے زاید افراد کو جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی طرح شہید دیوس ریلی کو ورچوئل منعقد کرنےکا فیصلہ کیا۔ ممتا بنرجی نے اس ریلی کو اپنی رہائش گاہ سےخطاب کیا اور اس موقع پر ریاست کے تمام بوتھوں پر ایل ای ڈی لگائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی تقریر کو ترنمول کانگریس کے تمام آفیشل سماجی ویب سائٹ، فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا ہے۔


انہوں نے وزیرا عظم اور امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔مگر جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2021 میں ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت قائم ہوگی۔

ممتا بنرجی نے وزیرا عظم اور امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔مگر جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔ فائل فوٹو
ممتا بنرجی نے وزیرا عظم اور امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔مگر جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔ فائل فوٹو


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے کہا کہ بی جے پی جموریت پر یقین نہیں رکھتی ہے، اس لئے طاقت اور دولت کا استعمال کرکے عوامی وفاداری کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بی جے پی روپئے اور طاقت کے بل پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، مگر مغربی بنگال پر قبضہ کرنے اور حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ بنگال کے عوام روپئے کے لالچ میں ووٹ نہیں ہے۔ انہوں نے این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کو فراموش نہیں کیا ہے اور یہ لڑائی جاری رہے اور ہم کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ کورونا وائرس کی آڑ میں دہلی میں این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کو جیل میں ڈھونس دیا گیا اور یکطرفہ کارروائی کی گئی ہے، مگر بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جدو جہد جاری ہے اور پوری قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2020 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading