ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

TMC Election Manifesto: ٹی ایم سی نے انتخابی منشور میں ممتا بنرجی نے کھولا وعدوں کا پٹارہ، غریب ایس سی- ایس ٹی کو سالانہ ملیں گے 12 ہزار روپئے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اورترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee News) نے مغربی بنگال انتخابات (West Bengal Election) کے لئے ٹی ایم سی کا انتخابی منشور (TMC Manifesto) جاری کردیا ہے۔

  • Share this:
TMC Election Manifesto: ٹی ایم سی نے انتخابی منشور میں ممتا بنرجی نے کھولا وعدوں کا پٹارہ، غریب ایس سی- ایس ٹی کو سالانہ ملیں گے 12 ہزار روپئے
ٹی ایم سی نے انتخابی منشور میں ممتا بنرجی نے کھولا وعدوں کا پٹارہ، غریب ایس سی- ایس ٹی کو سالانہ ملیں گے 12 ہزار روپئے

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اورترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee News) نے مغربی بنگال انتخابات (West Bengal Election) کے لئے ٹی ایم سی کا انتخابی منشور (TMC Manifesto) جاری کردیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کے کاموں سے عوام کو روبرو کراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی مادر وطن کو وقف کیا ہے اور ہمارا ہدف سبھی کو ساتھ لے کر چلنےکا ہے۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری حکومت میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے کسانوں اور مزدوروں کے لئے کام کیا۔ ہماری کوشش یہی رہی کہ لوگوں کی غریبی کو ختم کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ذات، مذہب سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے لئے کام کیا ہے۔


ممتا بنرجی نے لوگوں سے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد دوارا اسکیم کے تحت لوگوں کے گھر تک راشن پہنچایا جائے گا اور مئی سے بیوہ پنشن کے طور پر ایک روپئے دیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کم آمدنی والے گروپ کے لوگوں کو سالانہ 6 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ غریب ایس سی اور ایس ٹی کو سالانہ 12 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پانچ لاکھ روپئے کا صحت بیمہ جاری رہے گا۔ ممتا بنرجی نے طلبا کے لئے 10 لاکھ روپئے تک کے خاص کریڈٹ کارڈ دیفنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے ہر سال 5 لاکھ روزگار دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ جب ترنمول کانگریس کی حکومت  اقتدار میں تھی تو بنگال کا ریوینیو 25 ہزار کروڑ روپئے تھا، جو کہ اب بڑھ کر 75 ہزار کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔ ممتا بنرجی نے انتخابی منشور کو خوشامدانہ منشور بتانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے، یہ انتخابی منشور لوگوں کے لئے بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 17, 2021 07:07 PM IST