ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی تحریک کو ہم نہیں بھولے ہیں، شہید دیوس پروگرام میں ممتا بنرجی کا بڑا اعلان

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این ار سی پر مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوٸے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این ار سی کے خلاف تحریک میں شامل ہوئے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت اس تحریک کو بھولی نہیں ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی تحریک کو ہم نہیں بھولے ہیں، شہید دیوس پروگرام میں ممتا بنرجی کا بڑا اعلان
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی تحریک کو ہم نہیں بھولے ہیں، شہید دیوس پروگرام میں ممتا بنرجی کا بڑا اعلان

کولکاتا: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این ار سی پر مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوٸے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کورونا مہاماری کے دوران سی اے اے اور این ار سی کے خلاف تحریک میں شامل ہوٸے لوگوں کے خلاف قانونی کاررواٸی پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے واضح کیا ہے کہ کے ان کی حکومت اس تحریک کو بھولی نہیں ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر دہرایا کہ بنگال میں سی اے اے اور این ار سی کو نافذ ہونے نہیں دیا جاٸے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے آج شہید دیوس کے موقع پر اپنے ورچوٸل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ گرچہ ان کی حکومت فی الحال کورونا بحران پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے، لیکن این ارسی اور سی اے اے جیسی اہم تحریک پرحکومت اپنے موقف پر قاٸم ہے، لیکن ایک ایسے وقت میں جب مرکزی حکومت شہریت ترمیمی ایکٹ پر رولس واضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ممتابنرجی نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے، ایسے میں یہ سوال بھی سامنے آ رہا ہے کہ بنگال میں آٸندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں اورخود ممتابنرجی نے بی جے پی کو باہری پارٹی بتاتے ہوٸے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کو ہی کامیابی ملے گی۔


شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این ار سی پر مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوٸے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این ار سی پر مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوٸے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ایسے میں سی اے اے و این ار سی کےخلاف تحریک میں شامل ایک بڑی آبادی کو بھی ممتابنرجی نے متوجہ کرتے ہوٸے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی الیکشن سے پہلے شہید دیوس کا پروگرام ممتا بنرجی کے لٸے کافی اہم مانا جارہا ہے۔ ہر سال مناٸے جانے والے شہید دیوس پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورچوٸل میٹینگ کے لٸے ریاست بھر میں اسکرین لگاٸے گٸے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 24, 2020 08:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading