مغربی بنگال: کولکاتا لیدر کمپلیکس سے متعلق ممتا حکومت نے کا بڑا اعلان
مغربی بنگال میں اقلیتی طبقہ معاشی و تعلیمی طور پر پسماندہ ہے۔ تاہم یہاں چمڑے کی واحد انڈسٹری ہے جو ایک بڑی آبادی کے روزگار کا وسیلہ ہے۔ ریاست کی اِس چمڑا انڈسٹری کے فروغ کے لئے ممتا حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی بار حکومت نے کولکاتا لیدر کمپلیکس میں چار ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 12, 2021 11:37 PM IST

مغربی بنگال میں اقلیتی طبقہ معاشی و تعلیمی طور پر پسماندہ ہے۔ تاہم یہاں چمڑے کی واحد انڈسٹری ہے جو ایک بڑی آبادی کے روزگار کا وسیلہ ہے۔ ریاست کی اِس چمڑا انڈسٹری کے فروغ کے لئے ممتا حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی بار حکومت نے کولکاتا لیدر کمپلیکس میں چار ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
کولکاتا: مغربی بنگال میں اقلیتی طبقہ معاشی و تعلیمی طور پر پسماندہ ہے۔ تاہم یہاں چمڑے کی واحد انڈسٹری ہے جو ایک بڑی آبادی کے روزگار کا وسیلہ ہے۔ ریاست کی اِس چمڑا انڈسٹری کے فروغ کے لئے ممتا حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی بار حکومت نے کولکاتا لیدر کمپلیکس میں چار ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اعلان سے یہاں کے صنعتکار و مزدوروں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ کمپلیکس کے جنرل سکریٹری عمران احمد خان نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے فیصلے کو اہم بتاتے ہوئے کولکاتا لیدر انڈسٹری کو ایشیا میں مقبولیت ملنے کا یقین ظاہر کیا۔
کولکاتا میں اقلیتی طبقہ کی بڑی آبادی چمڑے کی صنعت سے وابستہ ہے۔ شہر کے رہائشی علاقے توپسیا میں چمڑے کا کاروبار وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا تھا، پورے علاقے میں ٹینری قائم تھی، جس کی وجہ سے یہ پورا علاقہ آلودہ تھا۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے کلکتہ ہائی کورٹ نے اِس علاقے کو چمڑے کے کاروبار کے لئے غیر مناسب قرار دیا تھا، جس کے بعد سابقہ لیفٹ حکومت نے شہر سے دوربان تلّہ میں لیدرکمپلیکس تعمیرکیا اور یہاں ٹینیریوں کو شفٹ کیا گیا۔

کولکاتا میں اقلیتی طبقہ کی بڑی آبادی چمڑے کی صنعت سے وابستہ ہے۔ شہر کے رہائشی علاقے توپسیا میں چمڑے کا کاروبار وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا تھا، پورے علاقے میں ٹینری قائم تھی، جس کی وجہ سے یہ پورا علاقہ آلودہ تھا۔