ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کا دعویٰ- میں نے امت شاہ سے کہا کہ آپ ہی چلا لیجئے بنگال کی حکومت

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata banerjee) نے کہا، میں وزیر اعظم مودی (Narendra Modi) اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ وہ حالات پر غور فرمائیں۔

  • Share this:
ممتا بنرجی کا دعویٰ- میں نے امت شاہ سے کہا کہ آپ ہی چلا لیجئے بنگال کی حکومت
امت شاہ نے آج ممتا حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں جمہوری روایات مضبوط ہورہی ہے، مگر مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں سیاسی تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن ے معاملے ڈیڑھ لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں۔ مغربی بنگال (West bengal) میں کووڈ-19 وبا کے ساتھ ساتھ امفان طوفان نے بھی قہر برپا کیا ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata banerjee) نے کہا ’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ حالات پر غور فرمائیں۔


ممتا بنرجی نے کہا، ’میں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا کہ اگر آپ مانتے ہیں کہ مغربی بنگال اپنے حالات کو نہیں سنبھال  سکتا تو آپ ہی اس کو سنبھال لیجئے۔ اس کے بعد امت شاہ نے کہا کہ منتخب ہوئی حکومت کو ہم کیسے توڑ سکتے ہیں، میں نے انہیں یہ کہنے کے لئے شکریہ اداکار کیا۔


 




مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، ’میں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات پر غور کریں۔ میں چاہتی ہوں کہ وزیر اعظم اس معاملے میں مداخلت کریں۔ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔ بہار سمیت بی جے پی کے زیر اقتدار دیگر ریاستوں میں کووڈ -19 کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان ایک ملک ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا چاہئے۔

مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریلوے کے ذریعہ کافی تعداد میں مائیگرینٹ مزدوروں کو ریاست میں لانے کو ریاست انسانی صحت کے لئے سنگین خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔ ممتا بنرجی نے  مغربی بنگال میں روز شرمک خصوصی ٹرین بھیجنے کی ریلوے کی مبینہ ’سنک’ بھرے طریقہ کار کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔
First published: May 28, 2020 01:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading