ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نےکہا- کورونا کے درمیان مرکزکو نہیں کرنی چاہئے سیاست

ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نےکہا ’سبھی ریاستوں کو مساوی اہمیت دی جانی چاہئے اور ہمیں ٹیم انڈیا کے طور پر ایک ساتھ کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ڈھانچے کا احترام کیا جانا چاہئے۔

  • Share this:
وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نےکہا- کورونا کے درمیان مرکزکو نہیں کرنی چاہئے سیاست
وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

نئی دہلی: مغربی بنگال (West Bengal) کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے پیرکو کہا کہ مرکز کو اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہئے، جب ملک میں کورونا وائرس وبا پھیلی ہو۔ انہوں نے کہا۔ ’ہم ایک ریاست کے طور پر وائرس کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ مرکز کو اس انتہائی اہم وقت میں سیاست نہیں کرنی چاہئے’۔ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا ’ہم انٹرنیشنل سرحدوں اور دیگر بڑی ریاستوں سے گھرے ہیں اور اس سے نمٹنے کے چیلنج ہیں’۔ انہوں نے کہا ’سبھی ریاستوں کو مساوی اہمیت دی جانی چاہئے اور ہمیں ٹیم انڈیا کے طورپر ایک ساتھ کام کرنا چاہئے’۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ڈھانچے کا احترام کیا جانا چاہئے۔


ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی۔ تصویر: اے این آئی
ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی۔ تصویر: اے این آئی


ریاستی حکومت نے کہا- بنیادی سہولیات کی تھی کمی

مرکز نے حال ہی میں اپنے کووڈ-19 انتظام پر مغربی بنگال حکومت کو لتاڑ لگائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آبادی کے تناسب سے ٹیسٹ بہت کم تھا اور ملک میں اموات کی شرح سب سے زیادہ 13.2 فیصد تھی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے شروعاتی دنوں میں پازیٹیو معاملوں کا کم پتہ چلا تھا اور اس کی وجہ سے ریاست میں اموات کی شرح اونچی رہی۔





ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد پار سے مال کی آمد ورفت کی اجازت نہیں دینے پر اسے پڑوسی ملک کے تئیں ہندوستان کی بین الاقوامی وعدوں پر خطرہ بتاتے ہوئے مرکز نے ممتا بنرجی حکومت کی بہت تنقید کی تھی۔

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری راجیو سنہا کو ایک سخت خط میں، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے کہا کہ ایسا کرنے سے، مغربی بنگال کی ہدایات کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت صرف وزارت داخلہ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر رہا بلکہ ہندوستانی آئین کے دفعہ 253، 256 اور 257 کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 253 میں بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کے بارے میں بتایا گیا ہے جبکہ آرٹیکل 256 اور 257 مرکز کو ریاست کو احکامات جاری کرنے کے لئے اختیارات دیتے ہیں، جس کے لئے ریاستیں پابند عہد ہوتی ہیں۔
First published: May 11, 2020 07:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading