ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فسادات میں سیتارام یچوری کا نام شامل کئے جانے سے متعلق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہی یہ بڑی بات

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پر دہلی پولس کی جانچ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ تعجب خیز بات ہے کہ دہلی پولس نے چارج شیٹ سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور دیگر اہم شخصیات کے نام کو شامل کیاہے جب کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف نہ کارروائی کی گئی ہے اور نے ان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2020 11:29 PM IST
  • Share this:
دہلی فسادات میں سیتارام یچوری کا نام شامل کئے جانے سے متعلق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہی یہ بڑی بات
دہلی فسادات سیتارام یچوری کا نام شامل کیا جانا افسوس ناک: ممتابنرجی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پر دہلی پولس کی جانچ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ تعجب خیز بات ہے کہ دہلی پولس نے چارج شیٹ سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور دیگر اہم شخصیات کے نام کو شامل کیا ہے جبکہ اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف نہ کارروائی کی گئی ہے اور نے ان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کی جانچ کررہی دہلی پولس نے اپنے چارج شیٹ میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور یوگیندر یادو سمیت متعدد دیگر شخصیات کا نام لیا ہے۔


دہلی پولیس نے دعوی کیا کہ ان کے نام سازشیوں کی حیثیت سے چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے یچوری اور یوگیندر یادو کے علاوہ چارج شیٹ میں ماہر معاشیات جیاتی گھوش، ڈائریکٹر راہول رائے اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپورواآنند کے نام شامل ہیں۔دہلی پولس نے الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک فاشزم کے انداز میں چلایا جارہا ہے۔ ہٹلر کی طرح مخالفین سے نمٹا جارہا ہے۔




 ممتا بنرجی نے کہا کہ سیتارام یچوری سے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ان کے نام کو شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سیتارام یچوری سے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ان کے نام کو شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سیتارام یچوری سے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ان کے نام کو شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔ جبکہ دہلی پولس نے چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈران جنہوں نے اشتعال انگیزی کی اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی لیڈران کے شامل نہیں ہیں۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، "میں نہیں سمجھتی ہوں کہ آپ بنگال میں ہیں۔" بی جے پی ریاستوں کو دیکھیں۔ تریپورہ میں، جب لوگ بولتے ہیں تو مارا پیٹا جاتا تھا اور نکال دیا جاتا تھا۔ آسام، کرناٹک، گجرات اور اتر پردیش میں بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسان مخالف بل کے خلاف کل میوروڈ پر واقع گاندھی مورتی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سہ پہر تین بجے دھرنے میں شریک ہوں گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 21, 2020 11:29 PM IST