ممتا بنرجی کا الزام ، بی جے پی سلوگن کے طور پر کررہی ہے "جے شری رام "کا استعمال

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی جے شری رام کا استعمال پارٹی سلوگن کے طور پر کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہبی نعرے کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔

Jun 02, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Jun 02, 2019 10:35 PM IST
ممتا بنرجی کا الزام ، بی جے پی سلوگن کے طور پر کررہی ہے

ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو۔

مغربی بنگال میں جے شری رام کے نعرے کو لے کر جاری گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی جے شری رام کا استعمال پارٹی سلوگن کے طور پر کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہبی نعرے کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممتا بنرجی نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا سلوگن ہوتا ہے ، جس کا وہ احترام کرتی ہیں ، لیکن بی جے پی جے شری رام کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ بی جے پی جے شری رام کو اپنی پارٹی کا سلوگن بنانے میں لگی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے جب مودی راشٹرپتی بھون میں مسلسل دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لے رہے تھے ، اسی دوران ممتا بنرجی دھرنا دینے جارہی تھیں ۔ تبھی ان کے سامنے کچھ لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے، جس پر وہ بھڑک گئی تھیں۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی گھمسان جاری ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بی جے پی نے اب ٹی ایم سی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے وزیر اعظم ممتا بنرجی کو جے شری رام لکھے 10 لاکھ پوسٹ کارڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...

Loading...