West Bengal Chunav: ممتا بنرجی نے کہا- میں سر کٹا لوں گی، لیکن بی جے پی کے آگے نہیں جھکوں گی
23 جنوری کو وکٹوریا میموریل میں نیتا جی جینتی تقریب میں ممتا بنرجی نے تب خطاب کرنے سے منع کردیا تھا، جب وہاں بھیڑ میں موجود لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 04:23 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا- میں سر کٹا لوں گی، لیکن بی جے پی کے آگے نہیں جھکوں گی
نئی دہلی: مغربی بنگال West Bengal) کے کولکاتا میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جینتی تقریب کے دوران ہوئی نعرے بازی کے حادثہ پر ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ہگلی میں ایک عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر اس موضوع کو لے کر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس دوران یہاں تک کہا، ’میں بی جے پی کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اپنا گلا کاٹنا چاہوں گی۔
واضح رہے کہ 23 جنوری کو وکٹوریا میموریل میں نیتا جی جینتی تقریب میں ممتا بنرجی نے تب خطاب کرنے سے منع کردیا تھا، جب وہاں بھیڑ میں موجود لوگوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے۔ اسے لے کر پیر کو ممتا بنرجی نے کہا، ’ان لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے میری توہین کی ہے۔ میں بندوق میں نہیں، بلکہ سیاست میں یقین رکھتی ہوں’۔ بی جے پی نے نیتا جی اور بنگال کی توہین کی ہے۔
#WATCH | Netaji Subhash Chandra Bose is everyone's leader...They were teasing me in front of Prime Minister (at Victoria Memorial on Jan 23)... I don't believe in guns, I believe in politics. BJP has insulted Netaji and Bengal: West Bengal CM Mamata Banerjee in Pursura, Hoogly pic.twitter.com/TVPFnbo6bi
— ANI (@ANI) January 25, 2021