ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اپنے عبوری بجٹ میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش

اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے درمیان آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کا آخری بجٹ پیشِ کرتے ہوئے لوگوں کےدلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلی نے آج ریاستی اسمبلی بجٹ پیش کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔

  • Share this:
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اپنے عبوری بجٹ میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اپنے عبوری بجٹ میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش

کولکاتا: اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے درمیان آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کا آخری بجٹ پیشِ کرتے ہوئے لوگوں کےدلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلی نے آج ریاستی اسمبلی بجٹ پیش کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔ ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام سے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے کہا تھا کہ ’’آپ ہمیں خون دو ہم آپ کو آزادی دیں گے ‘‘ اور ہماری حکومت کا منتر ہے کہ ’آپ ہمیں موقع دیں، ہم آپ کی خدمت کریں گے’۔ ان الفاظ کے ساتھ ممتا بنرجی نے عبوری بجٹ میں حکومت کے منصوبے کو سامنے رکھتے ہوئے کمزور طبقات کی ترقی کا یقین دلایا۔


بنگال میں امسال اپریل اور مئی میں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ الیکشن کے لئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے الیکشن کی سرگرمیوں کی شروعات کرتے ریاست کے کمزور طبقے کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے بنگال دورے کے دوران قبائلی خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے نظر آئیں، وہیں ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش کرتے ریاست کے شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے لئے 20 لاکھ پکے مکانات تعمیر کرنے کے لئے 1500 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔


ساتھ ہی ان کے لئے نئے انگلش میڈیم اسکول بنانے ہندی و نیپالی کے علاوہ ریاست میں الچکی زبان میں 500 نئے اسکول بنائے کا بھی اعلان کیا تاہم اردو میڈیم اسکولوں کے تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ مدارس کے فنڈ میں اضافہ اور بارہویں جماعت کے طلبا کو ٹیب دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کولکاتا شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے شہر میں چار نئے فلائی اوو بنانے کا بھی منصوبہ پیشِ کیا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 05, 2021 11:59 PM IST