ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

CM Oath Ceremony:ممتابنرجی تیسری بارسنبھالیں گی مغربی بنگال کی کمان،آج ہوگی حلف برداری تقریب

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سپریمو ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکھر (Jagdeep Dhankhar) سے ملاقات کی اور ایک بار پھر اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی بطور وزیر اعلی استعفیٰ دے دیا۔

  • Share this:

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سپریمو ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) 5 مئی 2021 کو تیسری بات مغربی بنگال کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گی۔ گذشتہ 2 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج میں انھوں نے تاریخی اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکھر (Jagdeep Dhankhar) سے ملاقات کی اور ایک بار پھر اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی بطور وزیر اعلی استعفیٰ دے دیا۔

ممتابنر جی حلف اٹھانے تک نگراں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرتی رہے گی۔ اس سے قبل پیر کے روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کیا جہاں انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے متدحہ لڑائی کی بات کہی تھی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ کورونا (COVID-19) کے بحران کا مقابلہ کرنے کی پہلی ترجیح دی جانی چاہئے۔

ممتا کا کرشمہ ، ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ ، سمجھئے ٹی ایم سی کی ہیٹ ٹرک اور بی جے پی کی ہار کی وجوہات
ممتا کا کرشمہ ، ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ ، سمجھئے ٹی ایم سی کی ہیٹ ٹرک اور بی جے پی کی ہار کی وجوہات

انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں ان کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ’’میں صرف ایک اسٹریٹ فائٹر ہوں۔ میں لوگوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہوں تاکہ ہم بی جے پی کے خلاف مضبوط جنگ لڑ سکیں۔ کوئی ہر چیز تن تنہا نہیں کرسکتا ہے اور اس کی اجتماعی کوشش ہونی چاہئے۔ اگر ہم اجتماعی طور پر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں تو مل کر ہم 2024 کی جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اس سے قبل آئیے ہم اس کووڈ۔19 بحران کا مقابلہ کریں اور پھر ہم اس پر فیصلہ کریں گے‘‘۔

بعدازاں ٹی ایم سی کے نومنتخب ایم ایل اے نے ملاقات کی اور متفقہ طور پر ان کو قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا، اس سے پہلے کہ انہوں نے گورنر سے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔ بینرجی جو ٹی ایم سی کی حیرت انگیز فتح کے باوجود نندی گرام سے ہار گئی ہیں، کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لی سکتی ہے لیکن انہیں اقتدار سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر ہی اسمبلی سے منتخب ہونا پڑے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 05, 2021 09:29 AM IST