ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کاوزیر اعظم مودی سے 20 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی مالی پیکج کامطالبہ

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات دیگھا اور مندار منی میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔وہیں سندربن کا بڑا علاقہ مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں ۔فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔امفان کے بعد سندر بن کی تعمیر نو کی جارہی تھی وہ بھی اس کی زد میں آکر تباہ و برباد ہوگئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 28, 2021 06:21 PM IST
  • Share this:
ممتا بنرجی کاوزیر اعظم مودی سے 20 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی مالی پیکج کامطالبہ
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات دیگھا اور مندار منی میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیرا عظم مودی سے ملاقات کی اور ان سے 20.000 کروڑ روپے کے مجموعی مالی پیکیج کا مطالبہ کیا۔ وزیرا عظم یاس طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے اڑیسہ اور بنگال کے دورے پر ہیں۔وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے وزیرا عظم مودی سے مشرقی مدنی پور کے کائیکنڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کو ہونے والے نقصان سے متعلق ایک رپورٹ سونپی ۔ دیگھا میں بی ڈی اوز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ طوفان یاس کی وجہ سے ریاست کو 20ہزارکروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ، ریاستی حکومت نے وزیر اعظم سے دیگھا کے لئے 10,000کروڑ اور سندربن کے لئے مزید 10,000 کروڑ کا مالیاتی پیکیج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


ممتا بنرجی وزیر اعظم مودی کے ساتھ کائیکنڈہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوئیں ۔لیکن دونوں لیڈروں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کے ساتھ یاس طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل پیش کی۔



مشرقی مدنی پور اور جنوبی 24پرگنہ سب سے تباہی مچی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات دیگھا اور مندار منی میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔وہیں سندربن کا بڑا علاقہ مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں ۔فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔امفان کے بعد سندر بن کی تعمیر نو کی جارہی تھی وہ بھی اس کی زد میں آکر تباہ و برباد ہوگئے ہیں ۔یاس کی وجہ سے سندر بن کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ۔

 


دیگھا میں ممتا بنرجی نے کہا کہ چیف سکریٹری اور میںیاس طوفان میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہم نے وزیرا عظم مودی سے ملاقات کرکے ریاست میں ہونے والے نقصانات کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے 20 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی پیکج کا مطالبہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ ہم نے سیاحتی مقام دیگھا کی تعمیر نو اور سندر بن کی تعمیر کےلئے علاحدہ علاحدہ دس دس ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ جو آ پ مناسب سمجھیں کریں۔ایسے مجھے نہیں لگتا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں ہمارے مسائل کو سمجھے گی ۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ دیگھا کی تعمیر نو کی جلد سے جلد ضرورت ہے۔یہاں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 28, 2021 06:21 PM IST