ممتا کی بی ڈی او کو دھمکی، کہا، تھپڑ مار کر لال کر دوں گی

نئی دہلی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سیلاب زدہ علاقوں میں تباہی دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھیں۔

Aug 03, 2015 11:32 AM IST | Updated on: Aug 03, 2015 11:34 AM IST
ممتا کی بی ڈی او کو دھمکی، کہا، تھپڑ مار کر لال کر دوں گی

نئی دہلی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سیلاب زدہ علاقوں میں تباہی دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھیں۔ انہوں نے ہاوڑہ ضلع کے ایک بی ڈی او کو کھلے عام تھپڑ مار کر لال کر دینے کی وارننگ دے ڈالی۔ ممتا نے بی ڈی او کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا علاقہ سیلاب کے پانی سے ڈوبا ہوا ہے اور آپ فوٹو کھنچوانے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

الزام ہے کہ ریاستی انتظامی سروس کے افسر نے میڈیا کو سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خبریں جمع کرنے کے لئے ضروری سہولیات اور گاڑیاں مہیا کرائی تھیں۔ ممتا بنرجی اس پر آگ بگولہ ہو گئیں۔

Loading...

Loading...