உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Crime News: دوست کی بیوی پر نوجوان نے کیا فحش کمنٹ، پھر شروع ہوا خونی کھیل

    دوست کی بیوی پر کیا تھا فحش کمنٹ، کردیا گیا قتل۔

    دوست کی بیوی پر کیا تھا فحش کمنٹ، کردیا گیا قتل۔

    تفتیش سے معلوم ہوا کہ شوکت علی مزدور تھا۔ اس نے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ کام کرنے والی سوہن لال کی بیوی کے بارے میں فحش تبصرہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس کا سوہن لال سے جھگڑا چل رہا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انسٹاگرام پر دوست کی بیوی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو دوارکا ضلع پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اتر پردیش کے ایٹا ضلع میں اپنا ٹھکانہ بدل رہا تھا۔ تکنیکی تحقیقات کے ذریعے پولیس نے ملزم کو دوارکا سے گرفتار کر لیا۔

      ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس ایم ہرش وردھن نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت شکتی ویہار، موہن گارڈن کے رہنے والے سونو کے طور پر کی گئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں اُتم نگر علاقہ میں شوکت علی نامی نوجوان کا قتل کردیا گیا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ شوکت علی مزدور تھا۔ اس نے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ کام کرنے والی سوہن لال کی بیوی کے بارے میں فحش تبصرہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس کا سوہن لال سے جھگڑا چل رہا تھا۔

      شوکت علی کے اہل خانہ نے سوہن لال اور اس کے دوستوں پر قتل کا الزام عائد کیا۔ معاملے کی جانچ کے بعد پولیس نے سوہن لال سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ سونو بھی قتل کیس میں ملوث ہے۔ لیکن وہ فرار ہوگیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Udaipur Murder Case: ملزمین کی جے پور کورٹ میں پیشی کے دوران پٹائی، کپڑے پھاڑے

      یہ بھی پڑھیں:
      Shocking: خاتون نے تین معصوم بیٹیوں کے ساتھ اٹھایا ایسا خوفناک قدم، سبھی کے اڑ گئے ہوش!

      پولیس اس کی گرفتاری کے لئے ممکنہ ٹھکانوں پر تلاش کررہی تھی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اسپیشل اسٹاف انسپکٹر نوین کمار کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے تکنیکی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے سونو کے فون کو نگرانی پر رکھا۔ جس کے ذریعے پولیس کو پتہ چلا کہ سونو ایٹا اتر پردیش میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس نے وہاں بھی چھاپہ مارا لیکن وہ وہاں سے بھی فرار ہو گیا۔آخر کار اسے دوارکا سے گرفتار کرلیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: