بیوی کی لاش کندھے پر اٹھاکر 10 کلومیٹر تک شوہر کو چلنا پڑا پیدل
جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دانا ماجھی کو اپنی بیوی امنگ دئی کی لاش کو کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ 42 سالہ خاتون کی کل رات کو ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔
جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دانا ماجھی کو اپنی بیوی امنگ دئی کی لاش کو کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ 42 سالہ خاتون کی کل رات کو ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔
بھونیشور : یہاں کے پسماندہ ضلع کالا ہانڈی میں ایک قبائلی شخص کو اپنی بیوی کی لاش کو اپنے کندھے پر لے کر تقریبا 10 کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا۔ اسے اسپتال سے لاش کو گھر تک لے جانے کے لئے کوئی گاڑی نہیں مل سکی تھی۔ شخص کے ساتھ اس کی 12 سالہ بیٹی بھی تھی۔ جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دانا ماجھی کو اپنی بیوی امنگ دئی کی لاش کو کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ 42 سالہ خاتون کی کل رات کو ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ خیال رہے کہ نوین پٹنائک کی حکومت نے فروری میں ہی مهاپراين اسکیم کی شروعات کی تھی ، جس کے تحت لاشوں کو سرکاری استپال سے گھر تک پہنچانے کے لئے مفت نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم ماجھی نے بتایا کہ کافی کوشش کے باوجود بھی اسے اسپتال کے حکام سے کسی طرح کی مدد نہیں ملی۔ اس لئے اس نے اپنی بیوی کی لاش کو ایک کپڑے میں لپیٹا اور اسے کندھے پر اٹھاکر تقریبا 60 کلو میٹر دور رام پور بلاک کے میلگھارا گاؤں کے لئے پیدل چلنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد کچھ مقامی رپورٹروں نے ان کو دیکھا۔ رپورٹروں نے ضلع کلکٹر کو فون کیا اور پھر باقی 50 کلومیٹر کے سفر کے لئے ایک ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔