ہوم » نیوز » وطن نامہ

دہلی: اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پرمسافرکےہینڈ بیاگ میں گولیاں ملنے سے سنسنی

سینٹرل انڈسٹیریل سکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پرایک گھریلو مسافرکو6گولیاں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ملزم کو دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ جہاں اسے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

  • Share this:
دہلی: اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پرمسافرکےہینڈ بیاگ میں گولیاں ملنے سے سنسنی
علامتی تصویر

سینٹرل انڈسٹیریل سکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پرایک گھریلو مسافرکو6گولیاں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ملزم کو دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ جہاں اسے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں چاردہشت گردوں کے داخلہ کی اطلاع کے بعد دہلی ایئرپورٹ پرسکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کے تمام مقامات پرتلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔


سی آئی ایس ایف کی جمعرات كو جاری سرکاری ریلیز کے مطابق اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل۔1 ڈی میں سیکورٹی چیکنگ کے دوران بدھ کی شام تقریباً 7 بجکر 46 منٹ پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے چيكوسنگھ نامی مسافر کے ہینڈ بیاگ سے 9 ملی میٹرکیلیبر کی گولیاں برآمد کی ہیں۔ مسافر انڈگو پرواز سے لکھنؤ جارہاتھا۔پوچھ گچھ پر، مذکورہ مسافربرآمد شدہ گولیوں کے کسی طرح کے جائز دستاویزات پیش نہیں کرسکا۔ بعد میں اسے مزید قانونی کارروائی کے لئے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔سی آئی ایس ایف کے مطابق دہلی پولیس نے ملزم کے خلاف ہندوستانی اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

First published: Oct 03, 2019 11:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading