ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد : جھڑپ کے دوران گولی چلانے والے شخص کی ہوئی شناخت ، جانیں کون ہے وہ

دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں احتجاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی تشدد : جھڑپ کے دوران گولی چلانے والے شخص کی ہوئی شناخت ، جانیں کون ہے وہ
دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں تشدد کے دوران کی ایک تصویر : فوٹو : رائٹرس ۔

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں احتجاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ وہیں نارتھ ایسٹ دہلی میں تشدد کے دوران فائرنگ کرنے کے الزام میں دہلی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے ۔  بتایا جارہا ہے کہ گولی چلانے والے شخص کا نام شاہ رخ ہے ۔



وہیں اطلاعات کے مطابق گوکل پوری میں دو گروپ کے درمیان جھڑپ کے دوران دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت ہوگئی ۔ رتن لال راجستھان کے سیکر کے رہنے والے تھے ۔ وہ سال 1998 میں دہلی پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر شامل ہوئے تھے ۔ رتن لال اے سی پی گوکل پوری کے دفتر میں تعینات تھے ۔


دہلی پولیس کے اسیپشل کمشنر ( کرائم ) ستیش گولچہ نے دہلی کے سبھی لوگوں سے امن ا مان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
First published: Feb 24, 2020 11:42 PM IST