ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پنجاب : ایک شخص نے 5 دنوں میں 20 افراد کو کیا کورونا وائرس متاثر ، ایک ہی کنبہ کے 14 افراد

کورونا وائرس انفیکشن کے 22 معاملات سامنے آنے کے بعد یہ گاوں کووڈ 19 کا نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے ۔

  • Share this:
پنجاب : ایک شخص نے 5 دنوں میں 20 افراد کو کیا کورونا وائرس متاثر ، ایک ہی کنبہ کے 14 افراد
علامتی تصویر

ملک اور بیرون ممالک کورونا وائرس کا قہر زوروں پر ہے ۔ چین کے ووہان سے نکلا کورونا وائرس اب دنیا میں پھیل چکا ہے ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کا ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پنجاب کے موہالی کے ایک گاوں میں 21 لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہاں ایک شخص کے ذریعہ 20 لوگوں کو کورونا وائرس ہوا ہے ۔ ان 20 افراد میں اس شخص کے کنبہ کے بھی 14 افراد شامل ہیں ۔


یہ معاملہ پنجاب کے موہالی ضلع میں ڈیرہ بسی کے جواہر پور گاوں میں پیش آیا ہے ۔ یہ گاوں کورونا وائرس انفیکشن کے 22 معاملات سامنے آنے کے بعد کووڈ 19 کا نیا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے ۔ افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔ کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد کے اعتبار سے موہالی ضلع پنجاب میں سب سے اوپر ہے اور یہاں اب تک 37 معاملات سامنے آچکے ہیں ۔


موہالی کے ڈپٹی کمشنر گریش دیالن نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا کہ جواہر پور میں ایک اور معاملہ کی تصدیق ۔ بدھ تک جواہر پور میں کل 21 معاملات سامنے آئے تھے ۔ افسران نے بتایا کہ چار اپریل کو گاوں کا ایک 42 سالہ پنچ وائرس کی زد میں آگیا تھا ۔ ان کے مطابق اس کے بعد سے 20 اور لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاوں میں سامنے آئے 21 معاملات میں سے 14 معاملات پنچ کے کنبہ سے ہی جڑے ہوئے ہیں ۔


علامتی تصویر

موہالی ضلع میں طبی اہلکار کورونا وائرس مریضوں کے رابطہ میں آئے لوگوں کے نمونے لے رہے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے گاوں میں داخل ہونے کے راستوں کو پوری طرح سیل کردیا ہے ۔ یہ گاوں دہلی ۔ امبالہ قومی شاہراہ کے پاس واقع ہے اور لوگوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔

دیالن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ پڑوسی گاوں میں بھی گھر گھر سروے ۔ مزید 54 نمونے جمع کئے گئے ۔ مکند پور ، دیوی نگر اور ہری پور کرہا گاوں کو بھی سیل کیا گیا ۔ دیالن نے کہا کہ اگر مریضوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے تو اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ ہنگامی منصوبہ تیار کررہی ہے ۔
First published: Apr 09, 2020 11:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading