شیر کے باڑے میں کودا ریحان، سامنے بیٹھ کر آنکھ سے آنکھ ملا کر کرنے لگا بات، جانیں پھر کیا ہوا

اطلاعات کے مطابق، ریحان اپنے کسی شناسا کے ساتھ چڑیا گھر آیا تھا اور اچانک اس نے شیر کے باڑ میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد وہ سیدھا شیر کے سامنے جا کر بیٹھ گیا اور اسے دیکھتا رہا۔

Oct 17, 2019 07:47 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 07:50 PM IST
شیر کے باڑے میں کودا ریحان، سامنے بیٹھ کر آنکھ سے آنکھ ملا کر کرنے لگا بات، جانیں پھر کیا ہوا

ویڈیو فوٹیج

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں واقع چڑیا گھر میں ایک بار پھر سیکورٹی بندوبست کی پول کھل گئی۔ جمعرات کو ایک نوجوان شیر کے باڑے میں کود گیا جس سے یہاں ہنگامہ مچ گیا۔ نوجوان کافی دیر تک باڑے میں ایک جگہ بیٹھا رہا۔ اسے اپنے باڑے میں دیکھ کر شیر اس کے سامنے جا کر بیٹھ گیا۔ لیکن جنگل کے راجا نے نوجوان کو کسی طرح سے کوئی تکلیف نہیں پہنچائی۔ بعد میں چڑیا گھر کے ملازمین نے کافی جدوجہد کے بعد نوجوان کو محفوظ طور پر باڑے سے نکال لیا۔

نوجوان کے شیر کے باڑے میں کودنے کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اور لوگ اسے بچانے کے لئے شور مچانے لگے۔ جنوبی۔ مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ نوجوان کا نام ریحان( 28) ہے۔ وہ بہار کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو ذہنی طور پر مستحکم بتایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ریحان اپنے کسی شناسا کے ساتھ چڑیا گھر آیا تھا اور اچانک اس نے شیر کے باڑ میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد وہ سیدھا شیر کے سامنے جا کر بیٹھ گیا اور اسے دیکھتا رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان اس دوران شیر سے بات کرنے کی کوشش کرتے نظر آیا۔ حالانکہ شیر بھی اس کے پاس آ گیا اور اسے گھورتا رہا، لیکن شیر نے اس پر حملہ نہیں کیا۔

نوجوان کو شیر کے باڑے سے باہر نکالنے کے لئے چڑیا گھر کے دس ملازمین کو کڑی مشقت کرنا پڑی۔ نوجوان باڑ کے دروازے سے کافی دور تھا ، ایسے میں اس تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ ساتھ ہی شیر بھی اس کے پاس ہی موجود تھا جس کی وجہ سے اسے بچانے میں کافی وقت لگا۔ لیکن، آخر میں، اسے محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا۔

بتا دیں کہ ستمبر 2014 میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ دہلی کا ایک 27 سالہ نوجوان اس واقعہ میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اسی چڑیا گھر میں گھومنے کے لئے آنے والا ایک نوجوان سفید شیر کے سامنے گر پڑا تھا۔ 10 منٹ تک شیر اور جوان آمنے سامنے کھڑے رہے، آخر کار شیر نے اس نوجوان کو مار ڈالا۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے نوجوان کا نام مقصود تھا۔

Loading...