پارلیمنٹ میں چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کر رہا شخص گرفتار، خود کو بتایا رام رحیم کا حامی

قومی دارالحکومت دہلی واقع پارلیمنٹ میں ایک شخص چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے اس پر قابو پا لیا۔

Sep 02, 2019 11:56 AM IST | Updated on: Sep 02, 2019 12:06 PM IST
پارلیمنٹ میں چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کر رہا شخص گرفتار، خود کو بتایا رام رحیم کا حامی

قومی دارالحکومت دہلی واقع پارلیمنٹ میں ایک شخص چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے اس پر قابو پا لیا۔ بتایا گیا کہ نوجوان کی پہچان ساگر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے خود کو رام رحیم کا حامی بتایا ہے۔ وہ بائک سے پارلیمنٹ آیا تھا۔ اس کے بعد وہ پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 کے پاس رک کر چاقو لہرانے لگا۔ اس کے فورا بعد جوانوں نے اسے حراست میں لے لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، وہ مشرقی دہلی واقع لکشمی نگر کا رہنے والا ہے۔ نیم فوجی دستے کی طرف سے اسے قابو میں کرنے کے بعد دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو جانکاری دی گئی۔

Loading...

اسے سنسد مارگ تھانے لے جایا گیا جہاں دہلی پولیس نے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے مشتبہ نوجوان کی گاڑی بھی ضبط کر لی ہے۔

Loading...