ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

موج پورمیں فائرنگ کرنے والے شاہ رْخ کو بریلی سےکیاگیاگرفتار،آٹھ دنوں کے بعد پولیس کوملی کامیابی

دہلی پولیس کی کرائم برانچ ملزم نوجوان کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ کے بہت سے رشتے دار بریلی میں ہیں ، جن کے گھر میں وہ مسلسل اپنا ٹھکانہ بدلا رہا تھا۔

  • Share this:
موج پورمیں فائرنگ کرنے والے شاہ رْخ کو بریلی سےکیاگیاگرفتار،آٹھ دنوں کے بعد پولیس کوملی کامیابی
شاہ رخ کو منگل کے روز اتر پردیش کے بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے نوجوان شاہ رخ کو منگل کے روز اتر پردیش کے بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ ملزم نوجوان کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ کے بہت سے رشتے دار بریلی میں ہیں ، جن کے گھر میں وہ مسلسل اپنا ٹھکانہ بدلا رہا تھا۔



بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ ، دہلی کے موج پور علاقے میں فائرنگ کرنےکے بعد پانی پت پہنچا۔ جس کے بعد وہ مغربی اتر پردیش کے مختلف شہروں جیسے کیرانا ، امروہہ میں روپوش رہا۔ تلاش میں مصروف خصوصی سیل کو شاہ رخ کی کال تفصیلات سے اطلاع ملی ہے کہ ملزم اب یوپی کے بریلی میں چھپا ہوا تھا۔ اس معاملے میں ، ایڈیشنل سی پی ڈاکٹر اجیت کمار سنگلا سہ پہر ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔


حال ہی میں ، جب دہلی میں تشدد کا آغاز ہوا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ، دہلی پولیس موج پور کے علاقے میں شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے پہنچی۔ اس دوران ، شاہ رخ نے پولیس اہلکار دیپک دہیہ پر سرعام پستول تان دیاتھا۔ ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہاہیہ کی بہادری کی ستائش کی جارہی ہے۔ کیوں کہ انہوں نے گن رکھنے والے شاہ ر خ سمیت ہجوم کا سامنا چھڑی سے کیاتھا۔
First published: Mar 03, 2020 01:37 PM IST