Tamil Nadu | Andhra Pradesh | Puducherry (Pondicherry)
Share this:
خلیج بنگال سے شروع ہوا منڈوس طوفان تمل ناڈو، آندھراپردیش اور پڈوچیری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ان ریاستوں میں زبردست بارش، بجلی اور تیز ہوا کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ خطرے کے اندیشے کے پیش نظر این ڈی آر ایف، نیوی اور دیگر ادارو کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی این آئی اے کے مطابق، طوفان منڈوس کو لے کر تیاری کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے این ڈی آر ایف اراککونم، 4 بٹالین، کے سب انسپکٹر اور کمانڈر سندیپ کمار نے بتایا کہ ہماری ٹیم ہر طرح کے آلات کے ساتھ تیار ہے۔ ہماری ٹیم کے ارکان کو ان کے علاقوں میں تربیت دی جاتی ہے۔ جب بھی ہمیں مدد کے لیے فون آئے گا، ہم فوری موقع پر پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
تمل ناڈو کے 12 اضلاع میں جاری کیا گیا آرینج الرٹ 8 اور 9 دسمبر کو تمل ناڈو کے چنئی سمیت تمام ساحلی علاقوں میں بھاری بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو میں 8 دسمبر کے لیے 13 اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 9 دسمبر کے لیے 12 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طوفان کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔ منڈوس طوفان کا نام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ہندی میں اس کا مطلب ’خزانہ‘ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔