اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Manipur Election Dates: منی پور انتخابات کا اعلان، دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ، 27فروری سے ووٹنگ

    منی پور میں کل 60 اسمبلی سیٹ ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں یکم فروری کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ جو امیدوار پہلے مرحلے میں حصہ لیں گے، ان کے لئے پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 8 فروری اور نامزدگی سے اپنا نام واپس لینے کے لئے آخری تاریخ 11 فروری ہوگی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission of India) کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا (Chief Election Commissioner of India Sushil Chandra) نے اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور (Manipur Election 2022) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے پانچ ریاستوں میں الیکشن کل سات مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ پانچ ریاستوں میں سات مرحلوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق، منی پور (Manipur Election 2022 Date) میں کل دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ منی پور (Manipur Elections) میں بی جے پی کی حکومت ہے اور موجودہ حکومت کی مدت 19 مارچ 2022 کو ختم ہو رہا ہے۔

      الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے پریس کانفرنس میں جانکاری دی کہ منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 3 مارچ 2022 کو ہوگی۔ منی پور میں ووٹنگ باقی چار ریاستوں کے ساتھ 10 مارچ کو ہوگی۔

      آپ کو بتادیں کہ منی پور میں کل 60 اسمبلی سیٹ ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں یکم فروری کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ جو امیدوار پہلے مرحلے میں حصہ لیں گے، ان کے لئے پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 8 فروری اور نامزدگی سے اپنا نام واپس لینے کے لئے آخری تاریخ 11 فروری ہوگی۔

      منی پور کے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لئے 4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور اس مرحلے کے امیدوار 11 فروری تک پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ اگر کوئی امیدوار اپنا نام واپس لینا چاہتا ہے تو اس کے لئے 16 فروری آخری تاریخ ہوگی۔ ریاست میں دونوں مرحلے کی ووٹنگ کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

      الیکشن کمشنر نے کہا کہ سبھی پانچ ریاستوں میں کورونا ضوابط کے ساتھ الیکشن منعقد کرائے جائیں گے۔ کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے عوامی جلسے، پدیاترا، نکڑ جلسے، سائیکل اور بائیک ریلی پر روک رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، منی پور کے 57 فیصد لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ وہیں 43 فیصد لوگوں کو کووڈ ٹیکے کی دونوں ڈوز لگ چکی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: