منی پور: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 (Uttar Pradesh Assembly Elections 2022) کے لئے آخری مرحلے کی ووٹنگ آج شام ختم ہوگئی ہے۔ اب سبھی کو 10 مارچ کا انتظار ہے۔ اسی دن اترپردیش سمیت دیگر چار ریاستوں، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایگزٹ پول کے مطابق، منی پور میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
P-MARQ کا منی پور میں ہے یہ ایگزٹ پولP-MARQ کے مطابق منی پور میں بی جے پی کو 27-31 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو 11-17 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ این پی پی 6-10 سیٹیں جیت سکتی ہے جبکہ 5-13 نشستیں دیگر کے کھاتے میں جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔Exit Poll Results 2022: ایگزٹ پول کے مطابق چار ریاستوں میں BJP ، ایک میں AAP کی سرکارچار ریاستوں میں بی جے پی اور ایک میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت کا امکاناس سے قبل تمام نیوز چینلس 7 مارچ کی شام سے ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کو لے کر ایگزٹ پول جاری ہوگئے ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں چار ریاستوں میں (اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور) میں بی جے پی کی حکومت بننے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کا امکان ہے جبکہ 27 سیٹوں کے ساتھ کانگریس دوسرے نمبر پر رہ سکتی ہے۔ منی پور میں بی جے پی کی واپسی ہو رہی ہے جبکہ گوا میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ اتراکھنڈ کو لے کر ایگزٹ پول کے نتائج الگ الگ ہیں۔
JAN KI BAAT ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹیمنی پور میں JAN KI BAAT ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔ بی جے پی کو 23-28 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کو 10-14 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں این پی پی کو 7-8 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر کے کھاتے میں 18-12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔