منی پور حکومت کا حکم ، میانمار کے لوگوں کو ملک میں نہ داخل ہونے دیں ، نہ پناہ گزیں کیمپ لگائیں اور نہ کھانا پانی دیں
میانمار میں ان دنوں مسلسل احتجاج ہورہے ہیں ۔ فائل فوٹو ۔
Myanmar Crisis: جمعہ کو مورے تامو سرحد پر بڑی تعداد میں میانمار کے شہریوں نے ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔
نئی دہلی : منی پور (Manipur) کی سرکار نے میانمار (Myanmar) سے آنے والے لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ۔ اس حکم کو لے کر پانچ اضلاع کے کمشنروں کو خط لکھا گیا ہے ۔ یہ سبھی اضلاع منی پور کی سرحد سے متصل ہیں ۔ حکومت نے کہا ہے کہ صرف انسانی یا پھر طبی ضرورت کی بنیاد پر ہی لوگوں کو ہندوستان میں آنے دیا جائے ۔ سرکار کو ڈر ہے کہ وہاں کے شہری ہندوستان میں پناہ گزیں بن کر داخل ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔
منی پور کے داخلہ سکریٹری ایچ گیان پرکاش کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوجی تختہ پلٹ کے بعد میانمار کے شہری ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسے میں اضلاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ انہیں ملک میں داخل نہ ہونے دیں ۔ پناہ گزینوں کیلئے راحتی کیمپ نہ لگائیں اور ہی ان کے کھانے پینے کا انتظام کریں ۔ وہ پناہ مانگنے آئیں تو انہیں ہاتھ جوڑ کر واپس بھیج دیں ۔ منگل تک سبھی اضلاع سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان اور میانمار کے درمیان تقریبا 1643 کلومیٹر طویل سرحد ہے ۔ پناہ گزینوں کی تعداد 1000 سے متجاوز
میزورم کے افسران نے پیر کو بتایا کہ میانمار میں فروری میں ہوئے تختہ پلٹ کے بعد سے وہاں سے ریاست میں آئے پناہ گزینوں کی تعداد کی ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اب تک کم سے کم 100 لوگوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے ، لیکن وہ چھپ کر واپس ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر لوگ سرحدی گاوں میں رہ رہے ہیں اور مقامی این جی اوز ان کی مدد کررہے ہیں ۔ کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں ۔
ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش
جمعہ کو مورے تامو سرحد پر بڑی تعداد میں میانمار کے شہریوں نے ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔ حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں آنے نہیں دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولی لگنے کی وجہ سے تین شہری ہندوستان کی سرحد میں مدد کیلئے داخل ہوگئے ہیں ۔ فی الحال ان تینوں کا علاج منی پور میں کیا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔