உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Manipur Election Results 2022: ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ، جانئے کون کس سے آگے

    Youtube Video

    منی پور اسمبلی انتخابات کے نتائج 2022 : اگر حتمی نتائج سے پہلے آئے ایگزٹ پولس کی بات کریں تو JAN KI BAAT ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے۔ بی جے پی کو 23-28 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کو 10-14 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں این پی پی کو 7-8 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر کے کھاتے میں 18-12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

    • Share this:
      Manipur Election Results 2022: دو مرحلوں میں ہوئے منی پور اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ منی پور میں اس مرتبہ دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ پہلے مرحلہ میں 28 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی تو دوسرے مرحلہ میں پانچ مارچ کو ووٹ دالے گئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ سال 2017 میں ہوئے پچھلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے کل 60 میں سے 21 سیٹیں جیتی تھیں اور وہ پہلی بار چار این پی پی ایم ایل اے، چار ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) ممبران، ترنمول کانگریس کے ایک ایم ایل اے اور ایک ایم ایل اے کی حمایت سے اقتدار میں آئی تھی۔ تو وہیں کانگریس نے منی پور میں مسلسل 15 سال تک حکومت کرنے کے بعد اقتدار کھو دیا تھا ۔

      وہیں اگر حتمی نتائج سے پہلے آئے ایگزٹ پولس کی بات کریں تو JAN KI BAAT ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے۔ بی جے پی کو 23-28 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کو 10-14 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں این پی پی کو 7-8 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر کے کھاتے میں 18-12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جکبہ P-MARQ کے ایگزٹ پول کے مطابق منی پور میں بی جے پی کو 27-31 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ  کانگریس کو 11-17 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ این پی پی 6-10 سیٹیں جیت سکتی ہے جبکہ 5-13 نشستیں دیگر کے کھاتے میں جاسکتی ہیں۔


      نتائج سے متعلق ہر اپ ڈیٹ یہاں پڑھیں
       منی پور میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ تھوڑی دیر میں ابتدائی رجحانات بھی آنے لگیں گے ۔


      منی پور کے ایگزٹ پولز میں منی پور میں بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کے ساتھ، امپھال میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں جوش و خروش کا ماحول ہے اور کارکنان احاطے کی صفائی اور باؤنڈری وال پر پارٹی کے نئے جھنڈے لگانے میں مصروف ہیں۔ پارٹی نے تمام 60 سیٹوں پر الیکشن لڑا ہے۔





       منی پور میں 28 فروری اور 5 مارچ کو دو مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔ انتخابی نتائج آج آنے والے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے منی پور اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول سامنے آچکے ہیں۔ اگر ایگزٹ پول پر یقین کیا جائے تو بی جے پی 41 فیصد ووٹوں کے ساتھ 33-43 سیٹوں پر قبضہ کر سکتی ہے۔


      اس کے بعد کانگریس 18 فیصد ووٹوں کے ساتھ صرف 4-8 سیٹوں تک ہی محددو رہ سکتی ہے۔ دوسری طرف، NPF کو 16فیصد ووٹوں کے ساتھ 4-8 سیٹیں ملیں گی اور NPP بھی 8فیصد ووٹوں کے ساتھ 4-8 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ منی پور میں 60 اسمبلی سیٹیں ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: