امپھال: منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ (Manipur Landslide) کے بعد جمعہ کو مزید 9 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔ اس واقعہ میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ 47 افراد تاحال لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی 18 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نون صوبے میں ایک ریلوے تعمیراتی سائٹ پر جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔
جمعرات رات کو ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد بچاو ٹیم نے آج صبح پھر جائے حادثہ پر راحت اور بچاو مہم شروع کی۔ افسران نے بتایا کہ اب تک 17 لوگ ان میں 14 فوج کے جوان، دو مزدور اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، جو لینڈ سلائیڈ کے حادثہ میں مارے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈ کا یہ حادثہ ہفتوں تک ہوئی بارش کے سبب پیش آیا۔
منی پور کے ڈی جی پی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا، اس حادثہ میں تباہ ہوئے دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ کتنے لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈ کا یہ حادثہ بدھ کی دیر رات اور جمعرات کی صبح پیش آیا، جہاں ریلوے کے تعمیری کارکنان کی سیکورٹی کے لئے 107 علاقائی فوجی یونٹ کو تعینات کیا گیا تھا، جو جیری بام سے امپھال تک ایک ریل لائن کی تعمیر کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔مہاراشٹر میں 4 جولائی کو شندے حکومت کو فلور ٹسٹ کا سامنالینڈ سلائیڈ کے حادثہ کے بعد ریلوے، مقامی انتظامیہ اور نیشنل اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورسیز ریسکیو آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت وہاں پر ٹیریٹوریل آرمی کے 43 جوان موجود تھے۔
اس حادثے پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے علاوہ کئی سیاسی لیڈران نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ سے بات کی اور المناک لینڈ سلائڈنگ سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکز سے ہرممکن مدد کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے خود جائے حادثہ پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔