منی پور: یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، PLA کے سات عسکریت پسند گرفتار
منی پور: یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، PLA کے سات عسکریت پسند گرفتار ۔ علامتی تصویر ۔
Manipur Militant Attack: یوم آزادی سے پہلے ممنوعہ پیپلز لیبریشن آرمی ( پی ایل اے ) کے ساتھ مسلح عسکریت پسندوں کو منی پور کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی ۔
امپھال : یوم آزادی سے پہلے ممنوعہ پیپلز لیبریشن آرمی ( پی ایل اے ) کے ساتھ مسلح عسکریت پسندوں کو منی پور کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی ۔ تھوئبل ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ جوگیش چندر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آسام رائفلز کو یوم آزادی تقریبات کے دوران سرکاری تنصیبات اور سیکورٹی فورسیز کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی سازش کے بارے میں ہفتہ کی صبح اطلاع ملی ۔
انہوں نے کہا کہ تھوئبل ضلع پولیس اور 16 آسام رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم سائری پوک بازار پہنچی اور علاقے کی گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپھال مشرق ، امپھال مغرب ، کاکچنگ اور تھوئبل اضلاع میں کئی مقامات پر اسی طرح کی مہم چلائی گئی ۔ افسران نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے سات عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک نابالغ کو بھی پکڑا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد یہ پتہ چلا کہ وہ وادی کے اضلاع میں غیر مقامی لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور جون اور جولائی میں بالترتیب کاکچنگ اور اینڈرو ہوئیکاپ میں دو غیر مقامی لوگوں کے قتل میں شامل تھے ۔
جوگیش چندر نے کہا کہ نو ایم ایم پستول ، بوریٹا پستول ، 35 کارتوس اور ہتھ گولے ضبط کئے گئے ۔ پولیس نے کہا کہ یوم آزادی تقریب سے پہلے ریاست کے مختلف حصوں میں مہم جاری ہے اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔