ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

منی پور میں بی جے پی حکومت کا بحران ٹل گیا، امت شاہ سے ملے باغی اراکین اسمبلی، کل دے سکتے ہیں حمایت

منی پور (Manipur) میں بی جے پی (BJP) کی اتحاد والی حکومت پر چل رہے بحران کے درمیان بدھ کو دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) اور بی جے پی صدر جے پی نڈا (JP Nadda) سے نیشنل پیپلز پارٹی (NPP) کے باغی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

  • Share this:
منی پور میں بی جے پی حکومت کا بحران ٹل گیا، امت شاہ سے ملے باغی اراکین اسمبلی، کل دے سکتے ہیں حمایت
وزیر داخلہ امت شاہ کی مداخلت کے بعد منی پور میں بی جے پی حکومت کا بحران ختم ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

نئی دہلی: منی پور (Manipur) میں بی جے پی (BJP) کی اتحاد والی حکومت پر چل رہے بحران کے درمیان بدھ کو دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) اور بی جے پی صدر جے پی نڈا (JP Nadda) سے نیشنل پیپلز پارٹی (NPP) کے باغی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ان کی قیادت پارٹی چیف اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما (Conrad Sangma) نے کیا۔ اس دوران منی پور میں چل رہے سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اطلاع بی جے پی لیڈر اور نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (NEDA) کے کنوینر ہیمنت بسو سرما (Himanta Biswa Sarma) نے دی۔


نارتھ ایسٹ میں بی جے پی کے ’مرد مجاہد’ کہے جانے والے ہیمنت بسو سرما نے بتایا کہ این پی پی منی پور میں بی جے پی حکومت کو حمایت جاری رکھے گی۔ ہم ترقی کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وہیں ذرائع کے مطابق امت شاہ سے ملاقات کے بعد بی جے پی اور این پی پی کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ کہا جارہا ہےکہ جمعرات کو این پی پی رکن اسمبلی گورنر سے ملاقات کریں گے اور حکومت کو اپنی حمایت کا دعویٰ پیش کریں گے۔ ایسے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی حکومت سے حمایت واپس لینے والے این پی پی کے چاروں اراکین اسمبلی واپس حکومت میں لوٹ سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسے لے کر بی جے پی اعلیٰ کمان کو اطلاع دی گئی ہے۔


امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے نیشنل پیپلز پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے نیشنل پیپلز پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔


واضح رہے کہ حکومت سے حمایت واپس لے کر کانگریس میں شامل ہوئے نیشنل پیپلز پارٹی کے 4 اراکین اسمبلی کو بات چیت کے لئے دہلی بلایا گیا تھا۔ اس سے پہلے ہیمنت بسو سرما نے اتوار کو امفال پہنچ کر پورے معاملے کو سمجھا تھا۔ ان کے ساتھ این پی پی سربراہ اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما بھی تھے۔ اس معاملے پر ہیمنت بسو سرما کا کہنا تھا کہ نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس اور این ڈی اے کے درمیان حمایت جاری رہے گی۔ ہیمنت بسوا سرما نے کہا تھا کہ منی پور کے متعلق گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سبھی اراکین اسمبلی کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ سبھی موضوعات کو دوستانہ طریقے سے حل کرلیا جائے گا۔

 

 
First published: Jun 24, 2020 11:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading