اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Manipur Terrorist Attack: پہلے آئی ای ڈی بلاسٹ پھر چلائیں تابڑ توڑ گولیاں، کچھ اس طرح ہوا منی پور میں دہشت گردانہ حملہ

    Manipur Terrorist Attack: منی پور (Manipur) میں ہفتہ کے روز جس طرح سے دہشت گردانہ حملے (Terrorist Attack) کو انجام دیا گیا، اس نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کو منی پور کی تاریخ کا سب سے خطرناک دہشت گردانہ حملہ کہا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: منی پور (Manipur) میں ہفتہ کے روز جس طرح سے دہشت گردانہ حملے (Terrorist Attack) کو انجام دیا گیا، اس نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کو منی پور کی تاریخ کا سب سے خطرناک دہشت گردانہ حملہ کہا جا رہا ہے۔ حملے میں ایک کرنل اور چار جوان شہید ہوگئے جبکہ کرنل کی بیوی اور بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حملے کی ذمہ داری منی پور ناگا پیپلز فرنٹ (MNPF) نے لے لی ہے۔

      واضح رہے کہ دہشت گردانہ حملے کو دیکھتے ہوئے ایک نوٹ جاری کرکے سیکورٹی اہلکاروں کو ایسے علاقوں میں اپنی فیملی کے ساتھ نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کو جس طرح سے انجام دیا گیا ہے، اسے دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک طے حکمت عملی کے تحت کیا گیا حملہ تھا اور اس کا مقصد صرف بھاری نقصان پہنچانا تھا۔

      Manipur, Terrorist Attack, Assam Rifles, Manipur Naga People's Front, Col Martyr

      اطلاع کے مطابق، یہ دہشت گردانہ حملہ چراچاند پور ضلع کے سنگھٹ میں ہوا، جو میانمار سرحد سے متصل ہے۔ اس علاقے میں عسکریت پسندوں نے آسام رائلفس کے قافے پر گھات لگاکر اس وقت حملہ کیا، جب 46 آسام رائفلس کے کمانڈنگ آفیسر فارورڈ کیمپ سے واپس بٹالین ہیڈ کوارٹر لوٹ رہے تھے۔ دہشت گردوں نے جس وقت آئی ای ڈی بلاسٹ کیا اس وقت پہلے کرنل ترپاٹھی کی اہلیہ اور بیٹا بھی قافلے کے ساتھ تھے۔ ایسی جانکاری ملی ہے کہ عسکریت پسندوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا، اس کے بعد قافلے پر فائرنگ کردی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ماں کی موت کے بعد رحم مادر میں چل رہی تھی بیٹی کی دھڑکن، ڈاکٹروں کی جدوجہد سے ملی زندگی

      ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، جوابی فائرنگ میں حملہ آور دہشت گردوں کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس حملے میں آسام رائفلس کے چار جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      منی پور میں عسکریت پسندوں کا بڑا حملہ، آسام رائفل کے افسر کی بیوی اور بچے سمیت 7 جوانوں کی موت

      واضح رہےکہ گزشتہ روز منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر اور ان کے اہل خانہ پر انتہا پسندوں نے نشانہ لگا کر حملہ کیا۔ حملہ ہفتہ کی صبح دس بجے شیکھن۔بیہانگ تھانے کے علاقے میں ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 46 آسام رائفل کے کمانڈنگ آفیسر اپنے اہل خانہ اور کیو آر ٹی کے ساتھ جا رہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کیو آر ٹی (QRT) میں تعینات کمانڈنگ آفیسر کی اہلیہ اور ایک بچے اور 7 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: