منی پور میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم، تشدد پر قابو پانے کیلئے سرکار کا سخت فیصلہ

منی پور میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم، تشدد پر قابو پانے کیلئے سرکار کا سخت فیصلہ (PTI)

منی پور میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم، تشدد پر قابو پانے کیلئے سرکار کا سخت فیصلہ (PTI)

Manipur Violence: منی پور میں سرکار نے تشدد پر قابو پانے کیلئے شوٹ ایٹ سائٹ کا حکم دیا ہے ۔ حالانکہ یہ صرف ایکسٹریم کیسز میں ہی استعمال کیا جائے گا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Manipur, India
  • Share this:
    امپھال : منی پور میں سرکار نے تشدد پر قابو پانے کیلئے شوٹ ایٹ سائٹ کا حکم دیا ہے ۔ حالانکہ یہ صرف ایکسٹریم کیسز میں ہی استعمال کیا جائے گا ۔ بتادیں کہ منی پور میں میتیئی سماج کو ایس ٹی کٹیگری میں شامل کرنے کے خلاف ایک آدیواسی طلبہ یونین نے مارچ بلایا تھا ۔ اس میں تشدد بھڑک اٹھا گیا ، جس کے بعد کئی اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں پورے منی پور میں پانچ دنوں کیلئے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے ۔ فی الحال منی پور میں صورتحال کشیدہ ہے ۔ دنگوں کو روکنے کیلئے فوج اور آسام رائفلز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔

    منی پور میں تشدد سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا فلیگ مارچ جاری ہے ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔ فوج اور آسام رائفلز نے چوراچند پور کے کھوگا، ٹامپا، کھوموجنببا کے علاقے، امپھال کے منتری پوکھری، لامپھیل کوئنگری علاقہ اور کاکچنگ کے سوگنو میں فلیگ مارچ اور فضائی معائنہ کیا ۔ لا اینڈ آرڈر کی بحالی کیلئے فوج اور آسام رائفلز کے کل 55 کالم تعینات کئے گئے ہیں ۔ اضافی 14 کالم کو بھی مختصر نوٹس پر تعیناتی کیلئے تیار رکھا گیا ہے۔

    منی پور کی صورتحال پر خاتون مکے باز میری کام نے بھی ٹویٹ کیا اور وزیراعظم نریندر مودی سے مدد مانگی ۔ میری کام نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: میری ریاست منی پور جل رہی ہے، برائے کرم مدد کیجئے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی، پی ایم او آفس، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔ انہوں نے منی پور تشدد کی کچھ تصویروں کو بھی اپنے ٹویٹ میں شامل کیا ہے۔

    منی پور میں اچانک تشدد بھڑکنے کے بعد دفعہ 144 لاگو کردی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ریاست میں اگلے پانچ دنوں کیلئے انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں ۔ تشدد سے متاثرہ اضلاع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے آسام رائفلز کی 34 اور فوج کی 9 کمپنیوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: گوا پہنچے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، ایس سی او میٹنگ میں کریں گے شرکت، کہی یہ بات


    یہ بھی پڑھئے: موسم حج کی آمد آمد! حجاج کرام حج پیکج اور سفری قیمت کےضمن میں غیر یقینی صورتحال کاشکار



    وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعلی بیرین سنگھ سے فون پر حالات کی جانکاری لی اور انہوں نے مرکز کی جانب سے ریاست کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: