உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منیش سسودیا کا دعویٰ- ’میرے پاس پیغام آیا، بی جے پی میں آجاو، CBI-ED کے کیس بند کروا دیں گے‘

    منیش سسودیا کا دعویٰ- ’میرے پاس پیغام آیا، بی جے پی میں آجاو‘

    منیش سسودیا کا دعویٰ- ’میرے پاس پیغام آیا، بی جے پی میں آجاو‘

    دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’میرے پاس بی جے پی کا پیغام آیا ہے- ’آپ‘ توڑکر بی جے پی میں آجاو، سارے CBI ED کے کیس بند کروا دیں گے۔ میرا بی جے پی کو جواب- میں مہارانا پرتاپ کی اولاد ہوں، راجپوت ہوں، سر کٹا لوں گا، لیکن بدعنوانوں- سازش کرنے والوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میرے خلاف سارے کیس جھوٹے ہیں، جو کرنا ہے کرلو‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کی نئی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کے الزام میں سی بی آئی جانچ کا سامنا کر رہے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے آج ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ انہیں ایک پیغام ملا ہے کہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے پر ان کے خلاف چل رہے سارے کیس بند کروا دیئے جائیں گے‘۔

      منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا، ’میرے پاس بی جے پی کا پیغام آیا ہے- ‘عام آدمی پارٹی‘ توڑ کر بی جے پی میں آجاو، سارے CBI-ED کے کیس بند کروا دیں گے۔ میرا بی جے پی کو جواب- میں مہارانا پرتاپ کی اولاد ہوں، راجپوت ہوں، سر کٹا لوں گا، لیکن بدعنوانوں- سازش کرنے والوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میرے خلاف سارے کیس جھوٹے ہیں، جو کرنا ہے کرلو‘۔

      واضح رہے کہ دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں منیش سسودیا کی رہائش گاہ سمیت 31 ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں زبردست پریس کانفرنس اور ٹوئٹ کرکے ایک دوسرے پر حملہ کر رہے ہیں۔ منیش سسودیا کا یہ تازہ ٹوئٹ اسی ضمن میں نظر آرہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان: عمران خان کی گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل، PTI نے دی سنگین نتائج کی وارننگ

      یہ بھی پڑھیں۔

      مختار انصاری کے بھائی Afzaal Ansari کی دھمکی، کہا- سب کا حساب ہوگا، جب تک سرکار ہے، چاہے جتنا کود لو

      دراصل، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے 17 نومبر، 2021 سے نافذ شراب بندی پالیسی کے نفاذ میں مبینہ طریقہ کار کی غلطیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی سفارش کی تھی، جس کے بعد سی بی آئی نے منیش سسودیا کی رہائش گاہ سمیت دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ ونے کمار سکسینہ کے ذریعہ جانچ کی سفارش کرنے کے بعد دہلی حکومت نے جولائی میں یہ پالیسی واپس لے لی تھی۔

      سی بی آئی نے ہفتہ کے روز ملزمین سے پوچھ گچھ شروع کی۔ ایجنسی نے کہا کہ وہ چھاپہ ماری کے دوران ضبط دستاویزوں اور ثبوتوں کی جانچ کر رہی ہے۔ ایک دیگر ملزم کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔ سی بی آئی نے ایف آئی آر میں نو انفرادی افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں انٹرٹینمنٹ اینڈ ایونٹس کمپنی 'ونلی مچ لاؤڈر' کے سابق ایگزیکٹیو اور بزنس مین وجے نائر، پرنورڈ ریکارڈ کے سابق ملازم منوج رائے، برنڈکو اسپرٹس کے مالک امن دیپ ڈھل، انڈو اسپرٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیر مہندرو اور حیدرآباد کے باشندہ ارون رام چندر پلئی شامل ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: