منیش تیواری نے کی شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو بھارت رتن دینے کی مانگ

منیش تیواری نے اسی کے ساتھ چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم شہید بھگت سنگھ کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے 124 کروڑ لوگوں کے دلوں اور جذبات کے مطابق ہوگا۔

Oct 26, 2019 12:50 PM IST | Updated on: Oct 26, 2019 12:50 PM IST
منیش تیواری نے کی شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو بھارت رتن دینے کی مانگ

کانگریس کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ منیش تیواری: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ منیش تیواری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شہید بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

منیش تیواری نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس طرف ان کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے اگلے سال 26 جنوری کو تینوں شہیدوں کو بھارت رتن سے نوازنے اور رسمی طور پر ’شہید اعظم‘ اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو نے برطانوی حکومت کے خلاف اعلی ترین قربانی دے کر محبان وطن کی ایک پوری نسل کو متحرک کیا۔

Loading...

تیواری نے اسی کے ساتھ چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم شہید بھگت سنگھ کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے 124 کروڑ لوگوں کے دلوں اور جذبات کے مطابق ہوگا۔ خیال رہے کہ انگریزوں نے بھگت سنگھ‘ راج گرو اور سکھ دیو کو 23مارچ 1931کو پھانسی دے دی تھی۔

Loading...