ہوم » نیوز » وطن نامہ

کرتار پور کوریڈورکی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ

پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کی تقریب میں نہیں جارہے ہیں اوروہ کرتار پور صاحب گورودوارہ میں پہلے جتھے میں شامل ہوں گے۔

  • Share this:
کرتار پور کوریڈورکی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ
سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ: فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کی تقریب میں نہیں جارہے ہیں اوروہ کرتار پور صاحب گورودوارہ میں پہلے جتھے میں شامل ہوں گے۔ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے پاکستان کی دعوت پرکرتار پور کوریڈور جانے کی خبروں پرانہوں نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کے سوالات پروضاحت پیش کی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ خود پاکستان جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ’میرے جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور مجھے لگتا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ بھی نہیں جائیں گے‘۔


اس سے پہلے امریندر سنگھ کے میڈیا مشیرروین ٹھکورال نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیراعلیٰ سے 9 نومبر کوکرتار پور صاحب گورودوارہ جانے والے پہلے جتھے میں شامل ہونے کی درخواست قبول کی ہے۔ وہ سلطان پور لودھی میں منعقد اہم تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔کیپٹن امریندر سنگھ سنگھ نے ڈاکٹرمنموہن سنگھ سے ملنے کے بعد ٹوئٹ کرکے کے کہا کہ ’’آج صبح ڈاکٹر سنگھ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر گیا اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں گورو دوارہ نانک دیو کے یوم پیدائش پر منعقدہ 550 ویں پرکاش فیسٹول کی اہم تقریبات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس موقع پر کرتار پور صاحب گورو دوارہ کے پہلے جتھے میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی‘‘۔


واضح رہے کہ اس اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کی حکومت کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کی تقریب کے لئے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو مدعو کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ سکھ فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انہیں دعوت دی جائے گی۔ تاہم سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کی اس دعوت کو قبول کرنے سے انکارکردیاتھا۔

First published: Oct 03, 2019 11:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading