உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mann Ki Baat: عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو: وزیر ا عظم مودی

    Mann Ki Baat: عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو: وزیر ا عظم مودی

    Mann Ki Baat: عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو: وزیر ا عظم مودی

    Mann Ki Baat: وزیر اعظم مودی نے بچوں سے میوزیم جانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کیوں نہ آنے والی چھٹیوں میں اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ مقامی میوزیم جائیں، آپ #MuseumMemories کے ساتھ اپنا تجربہ ضرور شیئر کریں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ساتھیو، ملک کے وزرائے اعظم کے تعاون کو یاد کرنے کے لئے آزادی کے امرت مہوتسو سے بہتر وقت کیا ہو سکتا ہے۔ من کی بات پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'نئے موضوعات کے ساتھ، نئی متاثر کن مثالوں کے ساتھ، نئے پیغامات کے ساتھ، میں ایک مرتبہ پھر آپ کے ساتھ 'من کی بات' کرنے آیا ہوں۔

      وزیر اعظم مودی نے بچوں سے میوزیم جانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کیوں نہ آنے والی چھٹیوں میں اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ مقامی میوزیم جائیں، آپ #MuseumMemories کے ساتھ اپنا تجربہ ضرور شیئر کریں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے ہندوستانی دفاعی اداروں کی جانکاری کیلئے گجراتی ماہی گیروں کے SIM کارڈ کا کیا استعمال


      وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیراعظم میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ گروگرام کے رہنے والے سارتھک جی کو پہلا موقع ملتے ہی میوزیم دیکھنے آئے، انہوں نے نمو ایپ پر پی ایم میوزیم کی ایسی چیزوں کے بارے میں لکھا ہے، جو ان کے تجسس کو مزید بڑھانے والی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News : وزیر اعظم مودی کی ریلی کی جگہ سے صرف 12 کلومیٹر دور کھیتوں میں دھماکہ


      وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں بھیم یو پی آئی تیزی سے ہماری معیشت اور عادات کا حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو روزمرہ کی زندگی میں یو پی آئی کی سہولت کو بھی محسوس کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم کے مطابق اس وقت ہمارے ملک میں روزانہ تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کے لین دین ہو رہے ہیں۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ ساتھیو، پانی کی دستیابی اور پانی کی کمی، یہ کسی بھی ملک کی ترقی اور رفتار کا تعین کرتے ہیں۔ آپ نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ 'من کی بات' میں میں صفائی جیسے موضوعات کے ساتھ پانی کے تحفظ پر بار بار بات کرتا ہوں۔ دنیا میں پانی ہر جاندار کی زندگی کی بنیاد ہے اور پانی سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: