உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے کہا- ‘ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے آزادی کا امرت مہوتسو

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات‘ کے 91ویں ایپیسوڈ میں ملک کی آزادی کے جدوجہد میں اپنا سب کچھ جھونک دینے والے مجاہدین آزادی کے تعاون کو دیا کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات‘ کے 91ویں ایپیسوڈ میں ملک کی آزادی کے جدوجہد میں اپنا سب کچھ جھونک دینے والے مجاہدین آزادی کے تعاون کو دیا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو میں بڑھ چڑھ حصہ لیں اور اسے ایک عوامی تحریک بنائیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں کئی اہم باتیں کہیں۔

      ہمارے Youngsters, Start-ups اور Entrepreneurs کے بوتے ہماری Toy Industry نے جو کر دکھایا ہے، جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ آج جب ہندوستانی کھلونوں کی بات ہوتی ہے، تو ہر طرف، Vocal for Local کی ہی گونج سنائی دے رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہندوستان میں بیرون ممالک سے آنے والے کھلونوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے جہاں تین ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے کھلونے باہر سے آتے تھے، اب ان کے امپورٹ میں 70 فیصد کمی آگئی ہے۔ اس مدت میں ہندوستان نے دو ہزار چھ سو کروڑ روپئے سے زیادہ کے کھلونوں کا بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کیا ہے۔ جبکہ پہلے صرف 300-400 کروڑ روپئے کے کھلونے ہی ہندوستان سے باہر جاتے تھے۔

      کھیل کود میں جولائی کا مہینہ ایکشن سے بھرپور رہا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے عالمی اسٹیج پر غیر معمولی طور سے اچھی کارکردگی کی ہے۔ آج ہمارے نوجوان، ہر علاقے میں ملک کی شان میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اسی ماہ، PV Sindhu نے Singapore Open کا اپنا پہلا خطاب جیتا ہے۔ نیرج چوپڑا نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے World Athletics Championship میں ملک کے لئے سلور میڈل جیتا ہے۔

      کچھ دنوں پہلے پورے ملک 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ میں ان سبھی طلبا وطالبات کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اپنی سخت محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

      ہمارے ملک میں میلوں کی بہت زیادہ ثقافتی اہمیت رہی ہے۔ یہ میلے ‘ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان‘ کے جذبے کو مضبوط کرتے ہیں۔ میرلے، جن من دونوں کو جوڑتے ہیں۔

      قومی مدھو مکھی پالن اور شہد مشن جیسی پہل ہمارے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرکے ان کی زندگی کو بدل رہی ہے۔ شہد کی مٹھاس ہمارے کسانوں کی زندگی بھی بدل رہی ہے، ان کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہے۔ شہد، نہ صرف ہمیں مزہ دیتا ہے، بلکہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ شہد پیداوار میں آج اتنے زیادہ امکانات ہیں کہ professional پڑھائی کرنے والے نوجوان بھی، اسے اپنے لئے روزگار کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: