உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mann Ki Baat : وزیر اعظم مودی نے کی چار دھام یاترا کے دوران گندگی نہ پھیلانے کی اپیل

    Mann Ki Baat : وزیر اعظم مودی نے کی چار دھام یاترا کے دوران گندگی نہ پھیلانے کی اپیل

    Mann Ki Baat : وزیر اعظم مودی نے کی چار دھام یاترا کے دوران گندگی نہ پھیلانے کی اپیل

    Mann Ki Baat : وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستانی اسٹارٹ اپ اڑان بھرے گا ۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ اس مہینے پانچ تاریخ کو ملک میں یونی کارن کی تعداد 100 کے ہندسہ تک پہنچ گئی ۔ ان یونی کارن کا کل ویلیوئیشن 330 بلین ڈالر ، یعنی 25 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 89 ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کہ ملک نے یونی کارن کی سنچری پوری کرلی ہے ، یہ ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستانی اسٹارٹ اپ اڑان بھرے گا ۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ اس مہینے پانچ تاریخ کو ملک میں یونی کارن کی تعداد 100 کے ہندسہ تک پہنچ گئی ۔ ان یونی کارن کا کل ویلیوئیشن 330 بلین ڈالر ، یعنی 25 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ ہمارے کل یونی کارن میں سے 44 پچھلے سال بنے تھے ۔ اس سال تین چار مہینے میں ہی 14 اور یونی کارن بن گئے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس وبا کے دور میں بھی ہندوستانی اسٹارٹ اپس ویلتھ اور ویلیو کرئیٹ کرتے رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پھر بڑھے کورونا کے نئے کیسیز، گزشتہ 28 گھنٹے میں ملے 2828 نئے مریض، 14 کی موت


      من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے چاردھام یاترا کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ کیدارناتھ میں پھیلائی جارہی گندگی سے عقیدت مند پریشان ہیں ۔ کئی لوگوں نے گندگی کے ڈھیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ہم مقدس یاترا میں جائیں، وہاں گندگی کا ڈھیر ہو ، یہ ٹھیک نہیں ہے ، لیکن کچھ عقیدت مند ایسے بھی ہیں ، جو بابا کیدار کے درشن اور پوجا کے ساتھ ہی صفائی کا بھی بیڑہ اٹھا رہے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بنگلورو کے شخص نے ندی میں بہائی 1.3 کروڑ کی BMW کار، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش!


      وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ تیرتھ سیوا کے بغیر تیرتھ یاترا بھی ادھوری ہے ۔ ہم جہاں کہیں بھی جائیں، ان مقدس مقامات کا وقار برقرار رہے ۔ چوکسی اور صاف صفائی ہمیں اس کو کبھی نہیں بھولنا ہے ، اسے ضرور بنائے رکھیں اور اس لئے ضروری ہے کہ ہم صفائی کے عزم کو یاد رکھیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خواتین سیلف ہیلپ گروپ بہترین کام کر رہا ہے ۔ خواتین تنجاور ڈالس سمیت کھلونے اور آرٹیفیشیل زیورات بنا رہی ہیں۔ یہ گروپ خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ اس سے خود کفیل ہندوستان کو مضبوطی ملے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: