ہوم » نیوز » وطن نامہ

دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے منوہرلال کھٹر، دشیانت چوٹالہ بنے نائب وزیراعلیٰ

گورنرستیا دیونارائن نے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکوعہدے اوررازداری کا حلف دلوایا۔بی جے پی کے ساتھ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے صدر، دوشینت چوٹالہ، ہریانہ کے نائب وزیراعلی بن گئے ہیں

  • Share this:
دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے منوہرلال کھٹر، دشیانت چوٹالہ بنے نائب وزیراعلیٰ
دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے منوہرلال کھٹر، دشیانت چوٹالہ بنے نائب وزیراعلیٰ ۔(تصویر:نیوز18)۔

چندی گڑھ منوہرلال کھٹرمسلسل دوسری بار ہریانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ دیوالی کے دن ، انہوں نے چندی گڑھ میں واقع راج بھون میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ گورنرستیا دیونارائن نے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکوعہدے اوررازداری کا حلف دلوایا۔ بھارتیہ بی جے پی کے ساتھ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے صدر، دوشینت چوٹالہ، ہریانہ کے نائب وزیراعلی بن گئے ہیں۔ دشیانت چوٹالہ کی حلف برداری کے دوران نعرے بازی کی گئی۔

 


کہا جارہاتھا کہ بی جے پی سے انیل وج اور کنورپال گجراورجے جے پی سے راجکمار گوتم اور ایشور سنگھ ریاستی وزراء کے طورپرحلف لیں گے ۔ لیکن وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر اورنائب وزیراعلیٰ دشیانت چوٹالہ کے علاوہ کسی اور نے حلف نہیں لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔  



منوہر لال کھٹر، بی جے پی کے کارگذارصدر جے پی نڈا ، ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل ، اجے چوٹالا اوراکالی دل لیڈرسکھبیرسنگھ بادل نے بھی حلف برداری تقریب شرکت کی۔یاد رہے کہ 26 اکتوبر2014 کو منوہرلال کھٹر کی حلف برداری کے دوران وزیراعظم نریندرمودی ، ایل کے اڈوانی ، امت شاہ اور بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں کے چیف منسٹروں اور اکالی دل کے تجربہ کار پرکاش سنگھ بادل سمیت متعدد مرکزی وزرا موجود تھے۔
 
ریاست میں اگلی مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لئے جمعہ کو بی جے پی اور جے جے پی کے مابین اس اتحاد پردستخط ہوئے تھے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی اکثریت سے چھ سیٹیں دورتھی۔ معاہدے کے تحت ، وزیراعلی کا تعلق بی جے پی سے ہوگا،جبکہ نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ جے جے پی کو ملے گا۔ دشیانت چوٹالہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ دشیانت چوٹالہ نے دہلی میں امت شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد ہریانہ میں بی جے پی کی حمایت کرکے اتحاد کا اعلان کیا۔
First published: Oct 27, 2019 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading