اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میزورم میں پتھر کی کان دھنس گئی،20-15 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، زیادہ تر کا بہار سے ہے تعلق

    میزورم میں پتھر کی کان دھنس گئی،20-15 مزدوروں کے  پھنسے ہونے کا اندیشہ، زیادہ تر کا بہار سے ہے تعلق

    میزورم میں پتھر کی کان دھنس گئی،20-15 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، زیادہ تر کا بہار سے ہے تعلق

    ہنتھیال کے پولیس افسر وینیت کمار نے بتایا کہ واقعہ دوپہر تین بجے اس وقت ہوا جب اے بی سی آئی انفرااسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مزدور ضلع کے مودڑھ گاوں میں واقع پتھر کی اس کان میں کام کررہے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mizoram, India
    • Share this:
      میزورم کے ہنتھیال ضلع میں ایک پتھر کی کان منہدم ہوجانے سے 20-15 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ حادثہ ہنتھیال ضلع کے مودڑھ علاقے میں دوپہر قریب 3 بجے پیش آیا۔ ہنتھیال ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیجیک پوئی نے اس کی جانکاری دی ہے۔ مزدوروں کی اکثریت بہار ریاست سے بتائی جارہی ہے۔

      ہنتھیال ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہنتھیال ضلع میں ایک پتھر کی کان منہدم ہوجانے سے 15 تا 20 مزدورں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ پاچن ایکسکیویٹر، ایک اسٹون کرشر اور ایک ڈرلنگ مشین ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ 10 سے 15 مزدور اب بھی پھنسے ہیں، راحت رسانی اور بچاو مہم جاری ہے۔

      ذرائع کے مطابق، ہنتھیال ضلع کے مودڑھ میں پرائیوٹ کمپنی کے ملازمین اپنے لنچ بریک سے لوٹ ہی رہے تھے کہ پتھر کی کان دھنس گئی۔ ڈرلنگ مشینوں اور دیگر آلات کے ساتھ کئی مزدور کان کے نیچے دب گئے۔ لیٹ گاوں اور ہنتھیال قصبے کے والینٹرس بچاو مہم کے لیے موقع پر پہنچے۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، بارڈر سیکورٹی فورس اور آسام رائفلز کو تلاش اور بچاؤ کاموں میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔ یہ کان ڈھائی سال سے کام کر رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندو دوست کے ساتھ پہنچے تھے جھارکھنڈ کے دو مسلم نوجوان، آج IB کرے گی پوچھ۔گچھ

      یہ بھی پڑھیں:
      گرل فرینڈ کے جسم کے 35 ٹکڑے کئے، 18 دن فریج میں رکھے، روز پھینکتا ایک ٹکڑا

      ہنتھیال کے پولیس افسر وینیت کمار نے بتایا کہ واقعہ دوپہر تین بجے اس وقت ہوا جب اے بی سی آئی انفرااسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مزدور ضلع کے مودڑھ گاوں میں واقع پتھر کی اس کان میں کام کررہے تھے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس میں درجنوں لوگ کام کررہے تھے۔ ایک مزدور کان میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن باقی ایسا نہیں کرسکے اور وہ ملبے میں پھنس گئے۔ دیر شام تک ملبے سے کسی کو بھی نکالا نہیں جاسکا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: