صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ کا ارون جیٹلی کو خراج عقیدت

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈواپنا آندھرا پردیش کا دورہ درمیان میں ہی ملتوی کرکے دلی واپس آئےاورانہوں نےارون جیٹلی کی رہائش گاہ پرجاکرانہیں گلہائےعقیدت نذرکئے۔ اس دوران وینکیا نائیڈوجذباتی ہوگئے۔

Aug 24, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 11:54 PM IST
صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ کا ارون جیٹلی کو خراج عقیدت

صدرجمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو ، منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ارون جیٹلی کوخراج عقیدت خراج عقیدت پیش کی۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدرایم وینکیا نائیڈو، کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اورراہل گاندھی سمیت مختلف جماعتوں کےلیڈروں اوركئی معزز شخصیات نے سابق مرکزی وزیراورسینئربی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کے جسد خاکی پر گلہائےعقیدت پیش کئے۔ ارون جیٹلی کا جسد خاکی لوگوں کےآخری دیدارکےلئےان کی جنوبی دہلی میں کیلاش کالونی واقع رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔ ان کا انتقال آج دوپہر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں ہوا۔ انہیں 9  اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کےانتقال کی اطلاع ملتے ہی ایمس اوران کی رہائش گاہ پر ان کے حامیوں اورخیرخواہوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ ان کی رہائش گاہ پرخراج عقیدت پیش کرنے والوں کی آمد شرو ع ہوگئی۔

رام ناتھ كووند نےان کی رہائش گاہ پرجاکرارون جیٹلی کےجسد خاکی پرگلہائےعقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ نائب صدراپنا آندھرا پردیش کا دورہ درمیان میں ہی ملتوی کرکے دلی واپس آئےاورانہوں نےارون جیٹلی کی رہائش گاہ پرجاکرانہیں گلہائےعقیدت نذرکئے۔ اس دوران وینکیا نائیڈوجذباتی ہوگئے۔

vice president

Loading...

سونیا گاندھی، راہل گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کےسینئرلیڈرغلام نبی آزاد، آنند شرما، دگ وجےسنگھ، مدھیہ پردیش کےوزیراعلی کمل ناتھ، جیوتیرآدتیہ سندھیا، وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن، وزیرخارجہ ایس جےشنكراوردیگرشخصیات نےبھی ان کے رہائش جاکرآنجہانی لیڈرکوخراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی صدراوروزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں اورمعززلوگوں نےسابق مرکزی وزیراور سینئربی جے پی لیڈرارون جیٹلی کےجسدخاکی پرگلہائےعقیدت پیش کئے۔  راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سےاورپھراپنی طرف سے ارون جیٹلی کےجسد خاکی پر گلہائےعقیدت نذرکئے۔ بی جے پی کےبزرگ لیڈر لال کرشن اڈوانی بھی اپنی بیٹی پرتبھا اڈوانی کے ساتھ ارون  جیٹلی کوخراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان، روی شنکر پرساد، ڈاکٹر هرش وردھن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ایس. جے شنكر، انوراگ ٹھاکر، ایس پی ممبر پارلیمنٹ جیا بچن اورامرسنگھ، اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اورنائب وزیراعلی منیش سسودیا سمیت متعدد لیڈروں نے ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Loading...