உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Vice President Election 2022: مارگریٹ الوا ہوں گی اپوزیشن کی نائب صدر عہدے کی امیدوار، شرد پوار نے کیا اعلان

    مارگریٹ الوا ہندوستان کے نائب صدر عہدے کے لئے اپوزیشن کی امیدوار ہوں گی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مارگریٹ الوا ہندوستان کے نائب صدر عہدے کے لئے اپوزیشن کی امیدوار ہوں گی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ قابل ذکرہے کہ مارگریٹ الوا راجستھان کی گورنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ نائب صدر الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔

      شرد پوار نے کہا کہ میٹنگ میں 17 جماعتوں نے حصہ لیا اور ہماری اجتماعی سوچ ہے کہ مارگریٹ الوا منگل کو نائب صدر عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر عہدے کے لئے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اتوار کی شام ان کی امیدواری کا اعلان کیا گیا تھا۔

      شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کی نائب صدر عہدہ کی امیدوار کے لئے ممتا بنرجی اور اروند کیجریوال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار دونوں لیڈران نے اپوزیشن کے مشترکہ صدر امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: