ہوم » نیوز » وطن نامہ

بھوپال میں چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع: فرزندان توحید کو ایمان و یقین کے ساتھ تعلیم کے حصول کی تلقین

بھوپال کے چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے دن فرزندان توحید کو ایمان و یقین کے ساتھ تعلیم کے حصول کی تلقین کی گئی۔

  • Share this:
بھوپال میں چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع: فرزندان توحید کو ایمان و یقین کے ساتھ تعلیم کے حصول کی تلقین
عالمی تبلیغی اجتماع:فرزندان توحید کوایمان ویقین کے ساتھ تعلیم کے حصول کی تلقین

بھوپال کے چارروزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے دن فرزندان توحید کو ایمان و یقین کے ساتھ تعلیم کے حصول کی تلقین کی گئی۔عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے ملک و بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک2ہزا ر 315 جماعتیں بھوپال پہنچ چکی ہیں۔عالمی اجتماع کے پہلے دن اجتماع نکاح کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس سے پہلے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع درس قران کے ساتھ شروع ہوا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جہاں ملک و بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اجتماع میں آنے والی جماعتوں کے استقبال اور قیام و طعام کو لیکر بھی بہترین انتظام کئے گئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے اجتماع گاہ تک پہنچانے کے ساتھ اجتماع میں آنے والی جماعتوں کی رہنمائی کے لئے 10 ہزاررضا کاروں کوتعینات کیاگیاہے۔


عالمی تبلیغی اجتماع میں پہلے ہی دن اجتما عی نکاح کا بھی انعقاد کیاگیا۔ اجتماعی نکاح میں دو282 جوڑوں کے نکاح پڑھائے گئے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ معاشرے سے جہیز کی لعنت کا خاتمہ کیاجائے اور نکاح کے عمل کو آسان بنایا جائے۔عالمی تبلیغی اجتماع میں پہلا بیان مولانا علی قدرصاحب کا ہوا۔ انہوں نے فرزندان توحید سے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے پرزوردیا۔بھوپال کا عالمی اجتماع ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ زیروویسٹ اور گرین وکلین اجتماع کے ساتھ شروع کیا گیاہے۔ اجتماع کا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے تاکہ اپنے رب کو پہچان سکے اور گہوارہ امن بن سکے۔

اس سال 72ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جو چار روزہ ہوگا۔ حالانکہ اس سے قبل عالمی اجتماع سہ روزہ ہی ہوتا تھا ۔ گزشتہ سال عالمی اجتماع کا چار روزہ انعقاد کا اعلان ضرور کیا گیا تھا لیکن اسمبلی انتخابات اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب اجتماع تین روزمیں ہی اختتام پزیرہوگیا تھا۔

بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انتظام گزشتہ سال سے بڑے پیمانے پر کیاگیا ہے۔ اس سال عالمی اجتماع کے لئے 70لاکھ اسکوائرفٹ زمین پر ٹینٹ لگایا گیا ہے جہاں علمائے دین کے بیان اور روح پرور مجلس آراستہ ہے وہیں 250 ایکڑزمین پر پارکنگ ،کھانے کے لئے 40 زون ،وضو کے لئے 70ہزار نل کنکشن،پانی کی فراہمی کے لئے 40 ٹیوبویل اور 500 پانی کی ٹنکیوں کا انتظام کیا گیاہے۔ ساڑھے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ10 ہزار والنٹئیر اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔


نیوز18اردو کے لئےبھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ
First published: Nov 22, 2019 07:20 PM IST