پنجاب کے امرتسر میں جمعرات کی رات دیر گئے بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں چھیہرٹا میں جے ایس فرنیچر ہاوس میں اچانک آگ لگ گئی۔ فرنیچر ہاوس میں اچانک بھڑکی آگ پر جب لوگوں نے قابو پانے کی کوشش کی تو دکان کے اندر زوردار دھماکہ ہوگیا اور چاروں طرف تیزی سے آگ پھیل گئی۔ دھماکے کے ساتھ ہی دو منزلہ فرنیچر ہاوس کی چھت منہدم ہوگئی۔ فرنیچر ہاوس عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے جسبیر سنگھ کے دفتر کے بالکل قریب ہے۔ اس حادثے میں ایک اے ایس آئی سمیت 10 لوگوں کے جھلسنے کی خبر ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی آدھا درجن گاڑیاں رات دیر گئے تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق چھیہرٹا کے جے ایس فرنیچر ہاوس کے مالک جگدیپ سنگھ جمعرات کی رات جلدی دکان بند کر کے گھر چلے گئے تھے۔ لوگوں نے دیر شام قریب سات بجے دکان کے اندر سے دھواں نکلتے دیکھا تو مالک کوجانکاری دی۔ جگدیپ سنگھ ملازمین کے ساتھ دکان پر پہنچے تو پایا کہ آگ چاروں طرف پھیل چکی ہے۔ انہوں نے دکان کے تین شٹروں میں سے ایک شٹر کھولا تو آگ کی لپٹیں دکان سے باہر تک آگئیں۔ ملازمین نے دکان کا دوسرا شٹر کھولا تو اندر ایک زور دار دھماکہ ہوگیا اور دکان کی کانچ کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ اس دھماکے میں فرنیچر ہاوس کی دو منزلہ عمارت کی چھت بھی گر گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ دکان کے باہر قریب 15 فٹ دور کھڑے دو لوگ بھی چپیٹ میں آگئے۔
دکان مالک جگدیپ سنگھ اور ان کا ایک ملازم بری طرح جھلس گیا۔ اس حادثے میں اے ایس آئی دلجیت سنگھ اور دلموہن سنگھ بھی جھلس گئے ہیں۔ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ سبھی کو نزدیک کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فائر فائٹرس آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے لیکن آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔