باگری بازار ہوئی جل کر خاک، 1,000 کروڑ سے زائد کا ہوا نقصان

کلکتہ شہر کے مصروف ترین علاقہ بڑا بازرکے باگری مارکیٹ میں اتوار کے روز تقریباََ 1000 دکانوں والی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے سبب کاروباریوں کا خاصا نقصان پہنچا ہے۔

Sep 17, 2018 08:03 AM IST | Updated on: Sep 17, 2018 01:11 PM IST
باگری بازار ہوئی جل کر خاک، 1,000 کروڑ سے زائد کا ہوا نقصان

باگری مارکیٹ میں آتشزدگی کی تصویر

کلکتہ شہر کے مصروف ترین علاقہ بڑا بازرکے باگری مارکیٹ میں اتوار کے روز تقریباََ 1000 دکانوں والی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے سبب کاروباریوں کا خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستانی افواج کے جوان بھی فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ مل کر اس آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔

ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اس آتشزدگی کی وجہ سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متعدد مرتبہ بازار سے متعلق معلومات طلب کی تھی مگر بلڈنگ انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عمارت میں آتشزدگی کی شروعات 2:45 رات میں ہوئی۔ پورا علاقہ دھواں سے بھر ا ہوا ہے ۔ پورے علاقے سے مقامی لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کےمطابق آتشزدگی سے تقریباََ 1000 کروڑ روپیے کا نقصان ہوا ہے۔  باگری مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تنقیدشروع ہوگئی ہے ۔ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ کلکتہ لندن کبھی بھی نہیں بن سکتا ہے۔ باگری مارکیٹ آتشزدگی نے کلکتہ شہر کو ایک اور بڑاجھٹکا دیا ہے ۔

فائر بریگیڈ کے عملہ آگ بجھانے میں ملسل مصروف عمل ہیں ۔ گرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم کئی فائر بریگیڈ عملہ زخمی ہوگئے ہیں ۔فائر بریگیڈ عملہ کے مطابق مارکیٹ کی حالت بہت ہی نازک ہوچکی تھی ۔کئی مرتبہ بلڈنگ اتھارٹی کومطلع کیا گیا تھا مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

Loading...

یو این آئی اور نیوز 18 کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...