شادی شدہ ماما نے رشتے کی عصمت کو کردیا پامال، نابالغ بھانجی کو لے کر فرار، جانیں پورا معاملہ
نابالغ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ بنگلورو میں رہتی ہے۔ وہ گھومنے کے لئے ماما کے گھر باسوکی ناتھ آئی تھی۔ الزام ہے کہ ماما کی اس پر بری نظر تھی۔ دو دن پہلے اس نے بھانجی کو بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔ جرمنڈی پولیس سپرنٹنڈنٹ نول کشور سنگھ کی قیادت میں پولیس نے چھاپہ ماری کرکے نابالغ لڑکی کو برآمد کرلیا۔ وہیں ماما کو گرفتار کرلیا۔

دمکا: جھارکھنڈ کے ذیلی دارالحکومت دمکا سے رشتوں کو شرمسار کرنے والی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ننیہال گھومنے آئی ایک نابالغ لڑکی کو اس کا ماما بہلا پھسلاکر بھگا لے گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے ملزم ماما کو گرفتار کرلیا۔ وہیں، لڑکی کو میڈیکل ٹسٹ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس حادثہ کے سامنے آنے کے بعد ہر طرف اس کی بحث ہو رہی ہے۔ وہیں اہل خانہ عوامی شرمندگی کی وجہ سے کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
شادی شدہ ماما نابالغ لڑکی بھانجی کو لے کر فرار اطلاع کے مطابق، یہ معاملہ دمکا ضلع کے جرمنڈی تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں ایک نوجوان اپنی ہی نابالغ بھانجی کے ساتھ فرار ہوگیا۔ ملزم پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں۔ یہ حادثہ آس پاس کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حادثہ کے بعد اہل خانہ نے تھانے میں معاملہ درج کرایا تھا۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماما کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ نابالغ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔
بنگلورو میں رہتی ہے نابالغ
نابالغ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ بنگلورو میں رہتی ہے۔ وہ گھومنے کے لئے ماما کے گھر باسوکی ناتھ آئی تھی۔ الزام ہے کہ ماما کی اس پر بری نظر تھی۔ دو دن پہلے اس نے بھانجی کو بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔ جرمنڈی پولیس سپرنٹنڈنٹ نول کشور سنگھ کی قیادت میں پولیس نے چھاپہ ماری کرکے نابالغ لڑکی کو برآمد کرلیا۔ وہیں ماما کو گرفتار کرلیا۔
اہل خانہ نے اختیار کرلی خاموشی
اس حادثہ سے متعلق اہل خانہ میڈیا کے سامنے کچھ بولنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ حادثہ کے بعد سے پورے علاقے میں بحث ہو رہی ہے۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ وہیں، نابالغ لڑکی کی میڈیکل جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ اور انکشاف ہوسکتا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔