உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    متھرا: یمنا ایکسپریس وے پر خطرناک حادثہ، بے قابو ٹینکر انووا کار پر پلٹ گیا، 7 افراد کی موت

    یمنا ایکسپریس وے پر خطرناک حادثہ، بے قابو ٹینکر انووا کار پر پلٹ گیا، 7 افراد کی موت

    یمنا ایکسپریس وے پر خطرناک حادثہ، بے قابو ٹینکر انووا کار پر پلٹ گیا، 7 افراد کی موت

    Yamuna Expressway Accident: یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات اس وقت بڑا حادثہ ہوگیا جب نوئیڈا کی طرف سے آرہے ٹینکر (HR69-3433) بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑتا ہوا آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جانے والے روڈ پر آگیا اور وہاں سے گزر رہی انووا کار نمبر پر پلٹ گیا۔

    • Share this:
      متھرا: یمنا ایکسپریس وے (Yamuna Expressway) پر ایک بار پھر دردناک حادثہ (Road Accident) ہوا۔ منگل دیر شب ڈیژل سے بھرا ایک تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑتا ہوا آگرہ کی طرف سے آرہی انووا کار پر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم نونیت چہل اور ایس ایس پی گورو گروور موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن چلاکر راستے کو دوبارہ شروع کرایا۔ حادثہ تھانہ نوجھیل علاقے کے مائلسٹون 68 کے سامنے ہوا۔ پولیس نے سبھی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔


      یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات اس وقت بڑا حادثہ ہوگیا جب نوئیڈا کی طرف سے آرہا ٹینکر (HR69-3433) بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر توڑتا ہوا آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جانے والے روڈ پر آگیا اور وہاں سے گزر رہی انووا کار نمبر HR 33D 0961 پر پلٹ گیا۔ ٹینکر کے انووا پر پلٹنے کے سبب اس میں سوار 7 لوگوں کی موقع پر موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ انووا تھا کہ انووا کار کے پرخچے اڑ گئے۔

      سبھی مہلوک افراد ہریانہ کے رہنے والے ہیں

      اس حادثہ میں انووا سوار گاوں سفیدوں جیند باشندہ منوج، ببیتا، ابھے، کلو، ہمادری اور ڈرائیور راکیش کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایکسپریس ملازم اور بچاو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایم نونیت چہل اور ایس ایس پی گورو گروور بھی موقع پر پہنچ گئے اور کار میں پھنسے لوگوں کو نکلوانا شروع کردیا۔ ایس ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ ٹینکر ڈیژل کا تھا اور سڑک پر پھیل گیا تھا۔ اسی وجہ سے ریفائنری کی سیفٹی یونٹ اور فائر بریگیڈ موقع پر کام کر رہی ہے، تاکہ کوئی اور حادثہ نہ ہو۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: