ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مولانا محمد ولی رحمانی کی رحلت کو مولانا ارشد مدنی نے ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ قرار دیا

خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں، امیرشریعت بہار، اوڈیشہ وجھارکھنڈ، وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتقال پر ملال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال، توازن، توسع اور کشادہ نظری مولانامرحوم کا امتیازی وصف تھا۔

  • Share this:
مولانا محمد ولی رحمانی کی رحلت کو مولانا ارشد مدنی نے ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ قرار دیا
مولانا محمد ولی رحمانی کی رحلت کو مولانا ارشد مدنی نے ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ قرار دیا

نئی دہلی: خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں، امیرشریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ،وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتقال پر ملال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال، توازن، توسع اور کشادہ نظری مولانامرحوم کا امتیازی وصف تھا۔ وہ ملت کے ہر طبقہ میں مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔ ایسی شخصیت کا داغ مفارقت دے جانابلاشبہ ایک عظیم سانحہ ہے، اپنے پرانے دنوں کو یادکرتے ہوئے مولانامدنی نے طالب علمی کے دوران مولانا ولی رحمانی کے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کو یادکیا اورکہا کہ دارالعلوم کے طالب علمی کے دوران وہ میرے ساتھی بھی تھے اور ان کی صلاحیت اسی زمانہ سے اجاگر ہو رہی تھی، فراغت کے بعد مجھے ان کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملا، لیکن بعد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگوں میں مولانا مرحوم جس زمانہ میں اس کے جنرل سکریٹری تھے، انہیں دیکھنے اورسننے کا موقع ملا اورتب یہ عقدہ بھی ہم پرکھلا کہ وہ ایک بہترین منتظم بھی ہیں۔


 انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ولی رحمانی کی اچانک رحلت نے لاکھوں لوگوں کو سوگوارکردیا ہے، مگرخصوصاً مسلم پرسنل لاء بورڈکے صدروسرپرست حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی صاحب کے لئے یہ ایک بہت بڑاحادثہ ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مولانا محمد ولی رحمانی کی اچانک رحلت نے لاکھوں لوگوں کو سوگوارکردیا ہے، مگرخصوصاً مسلم پرسنل لاء بورڈکے صدروسرپرست حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی صاحب کے لئے یہ ایک بہت بڑاحادثہ ہے۔


مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مولانا مسلم پرسنل لاء بورڈکی پالیسی کے مطابق ہی بورڈکی میٹنگ کو بہت ہی اچھے انداز میں چلاتے تھے، تمام لوگوں سے گفتگوکرنا بورڈ کے پروگراموں کو مؤثرطریقہ سے چلانا اورلوگوں کے سوالوں کا جواب دینا یہ تمام خوبیاں ان کے اندربدرجہ اتم موجود تھیں اور اپنی ان تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈکے اغراض ومقاصدکو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔


انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ولی رحمانی کی اچانک رحلت نے لاکھوں لوگوں کو سوگوارکردیا ہے، مگرخصوصاً مسلم پرسنل لاء بورڈکے صدروسرپرست حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی صاحب کے لئے یہ ایک بہت بڑاحادثہ ہے۔ میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بورڈکو مولانا مرحوم کا نعم البدل عطاء فرمائے اورحضرت مولانا کی سرپرستی اور صدارت میں بورڈمزید ترقی کرے۔ بارگاہ خداوندی میں دعاہے کہ اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کی نگہبانی فرمائے۔ صدرجمعیۃ علماء ہندنے جماعتی رفقاء اور اہل مدارس سے مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور بارگاہ رب العزت میں دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 10:28 PM IST