ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں مولانا ارشد مدنی کریں گے صدارت

معاشرہ بالخصوص نوجوانوں میں دن بدن نَت نئی خرابیوں اور برائیوں کو ختم کرنے اور صالح اسلامی معاشرہ کی تعمیر وتشکیل کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ماضی میں روشن رہی ہیں، اس کی روشنی میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے فیصلہ کیا کہ ماہ فروری میں پورے صوبے میں اصلاح معاشرہ کا عشرہ منایا جائے گا اور ضلع جمعیتیں پروگرام مرتب کرکے اس سلسلہ میں جدوجہد کریں گی۔

  • Share this:
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں مولانا ارشد مدنی کریں گے صدارت
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں مولانا ارشد مدنی کریں گے صدارت

رانچی: جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں مجلس عاملہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا حبیب الرحمن قاسمی کی زیر صدارت ہزاری باغ کے نوادہ کے معہدالقرآن الکریم مدنی مسجد میں منعقدہ اس میٹنگ میں جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کے نام کی سفارش کی، جس کو متفقہ طور پر تمام اراکین نے منظورکیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں صوبائی صدر نے معزز اراکین مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا اور جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے استحکام اور حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی خدمات پرروشنی ڈالی۔ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی نے ورکنگ کمیٹی کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ ٹرم کی صدارت کے لئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کا نام نامی پیش کیا، جس کی تمام اراکین نے پرزور الفاظ میں تائید کی اور جمعیۃ علما کے صدر کو ملکی، ملی، دینی خدمات کا تفصیل سے ذکرکیا اور ان کی درازئی عمر کے لئے دعا کی گئی۔


معاشرہ بالخصوص نوجوانوں میں دن بدن نَت نئی خرابیوں اور برائیوں کو ختم کرنے اور صالح اسلامی معاشرہ کی تعمیر وتشکیل کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ماضی میں روشن رہی ہیں، اس کی روشنی میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے فیصلہ کیا کہ ماہ فروری میں پورے صوبے میں اصلاح معاشرہ کا عشرہ منایا جائے گا اور ضلع جمعیتیں پروگرام مرتب کرکے اس سلسلہ میں جدوجہد کریں گی، پروگرام کی ترتیب کے سلسلہ میں جنرل سکریٹری نے لائحہ عمل اور اس کا خاکہ پیش کیا اور ضلعی صدور و نظمائے اعلیٰ سے اپیل کی کہ 5 فروری تک اپنے اپنے اضلاع کے پروگراموں سے صوبہ کو مطلع کردیں۔ اصلاح معاشرہ پروگرام کی اہمیت پر مفتی عبدالحئی صدر جمعیۃ علماء ضلع دھنباد اور مولانا اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے بھی اپنے مشورے دیئے۔


جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کا نام نامی پیش کیا، جس کی تمام اراکین نے پرزور الفاظ میں تائید کی۔ فائل فوٹو
جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کا نام نامی پیش کیا، جس کی تمام اراکین نے پرزور الفاظ میں تائید کی۔ فائل فوٹو


ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے بیت المال کو مضبوط کرنے کے سلسلہ میں بھی اہم فیصلہ لئے گئے تاکہ صوبہ کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو بھی تعلیمی اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ دیگررضروری ملی رفاہی کام انجام دیئے جاسکیں۔ اجلاس کا آغاز مفتی یونس قاسمی ہزاری باغ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور صدر اجلاس نے نعت پاک اور ترانہ جمعیۃ پیش کیا، شرکاء میں مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدرجمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مفتی عبدالحئی قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع دھنباد، مفتی یونس قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہزاری باغ، مولانا اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ، مولانا رستم قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریڈیہہ، مولانا قمرالدین قاسمی صدرجمعیۃ علماء ضلع کوڈرما، مولانا محبوب عالم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما، مولانا عبدالقادر قاسمی صدر جمعیۃ علماء سرائے کیلا، مولانا جلال قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سرائے کیلا، مولانا الطاف حسین مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء سرائے کیلا، عزیر احمد، صدر جمعیۃ علماء ضلع بوکارو، الحاج ایوب صابری رانچی، مولانا طہٰ قاسمی دھنباد، مولانا سہراب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع دھنباد،مفتی اسعداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء سرائے کیلا، مولانا یوسف عادل سکریٹری جمعیۃ علماء سرائے کیلا، مولانا مظفر الاسلام قاسمی خازن جمعیۃ علماء سرائے کیلا، مولانا شاہد نواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء لاتیہار، حافظ مقصود عالم کوڈرما، حافظ اختر حسین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر، مولانا اسلام قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر، مولانا منصورعالم قاسمی ہزاری باغ، مولانا مستقیم دھنباد کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ صدر اجلاس  مولانا حبیب الرحمن قاسمی کی پُرسوز دعاؤں پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 29, 2021 09:53 PM IST