ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مولانا سید ارشدمدنی کی مسلمانان ہند سے بڑی اپیل، عیدالفطر کے موقع پر حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کریں

 جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اور نماز عید الفطر وزارت صحت کے گائیڈ لائن کے مطابق اداکریں ورنہ اس کا سب سے بڑانقصان ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 24, 2020 09:14 AM IST
  • Share this:
مولانا سید ارشدمدنی کی مسلمانان ہند سے بڑی اپیل،  عیدالفطر کے موقع پر حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کریں
مولانا ارشد مدنی نے مسلمانان ہند سے عید سادگی سے منانے اور اس موقع پر غربا اور مستحقین کا خاص رکھنے کی اپیل کی ہے۔

نئی دہلی: عید سادگی سے منانے اور اس موقع پر غربا اور مستحقین کا خاص رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے تمام مسلمانان ہند سے کہا کہ آپ کا یہ رویہ اہل وطن پر مثبت چھاپ چھوڑے گا۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے اورعبادت گاہوں میں اجتماعیت پر پابندیوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے اور ہزارکوششوں کے باوجودکورونا وائرس کا مرض ہمارے ملک میں بڑھتا ہی جارہا ہے، اسی تناظر میں تمام مسلمانان ہند سے اپیل کی ہے کہ اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اورنمازعید الفطر وزارت صحت کے گائیڈلائن کے مطابق اداکریں ورنہ اس کا سب سے بڑانقصان یہ ہوگا کہ متعصب میڈیا اورفرقہ پرست عناصر جو ان مشکل حالات میں بھی نفرت انگیز ایجنڈے کوآگے بڑھارہا ہے اگر گائیڈلائن کی پابندی نہیں کی گئی تو اس کو لے کر مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمانوں نے بالخصوص رمضان المبارک کے مہینہ میں فرض نمازوں اور جمعہ وتراویح کی ادائیگی میں ہیلتھ منسٹری کی ہدایات پر جس طرح عمل کیا ہے، وہ بے مثال ہے اب چونکہ رمضان المبارک اپنی انتہا کو پہنچ رہا ہے اس لئے عیدالفطرکی نماز کو قائم کرنے کا مسئلہ بھی عوام کے لئے پریشان کن ہے۔


نماز عید الفطر کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فتویٰ منظرعام پر آچکا ہے۔
نماز عید الفطر کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فتویٰ منظرعام پر آچکا ہے۔


واضح رہے کہ نماز عید الفطر کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فتویٰ منظرعام پر آچکا ہے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ عید کی نماز بھی جمعہ کی طرح اداکی جاسکتی ہے کیونکہ عید کی نماز کے لئے بھی وہیں شرائط ہے جو جمعہ کے لئے ہے، اس لئے اس کی پوری کوشش کی جائے کہ شرعی شرائط اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے عید کی نمازاداکی جائے۔ اگر کسی جگہ اس کے امکانات نہیں ہیں تو ان کے لئے بہتر ہے کہ 4 رکعت چاشت کی نفل نماز پڑھ لیں، عید کے دن اعزواقارب سے ملنے میں طبی وسرکاری ہدایات کو ملحوظ رکھیں، عیدسادگی سے منائیں اور غربا ومستحقین کا خاص خیال رکھیں۔
First published: May 24, 2020 09:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading