ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے پیش نظر مولانا سید ارشد مدنی کی اپیل ، لوگ جانچ کیلئے خود آگے آئیں

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے اسی وقت مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، جب آپ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، سماجی پوری بناکر رکھیں اور بیداری کا ثبوت دیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے پیش نظر مولانا سید ارشد مدنی کی اپیل ، لوگ جانچ کیلئے خود آگے آئیں
مولانا ارشد مدنی: فائل فوٹو

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے روز لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اس درمیان کورونا وائرس سے بچاؤ اور بیداری کو لے کر ڈاکٹروں سے لے کر ملک کا دانشور طبقہ اور مذہبی رہنما عوام سے احتیاطی اقدامات کی اپیل کر رہے ہیں ۔ اسی کڑی میں جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی دوری جیسے احتیاطی قدم پر عمل کریں ۔


مولانا ارشد مدنی نے لوگوں سے اپیل کی ہے جو لوگ خود کو غیر صحتمند میں محسوس کر رہے ہیں ، ان کو خود آ گے آکر اپنی جانچ کرانی چاہئے ۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر آپ اپنی طبیعت تھوڑی سی بھی ناساز محسوس کر رہے ہیں ، تو ازخود انتظامیہ اور صحت سے وابستہ بڑے افسران سے رابطہ کریں اور اپنی جانچ کروائیں ۔


مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے اسی وقت مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، جب آپ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، سماجی پوری بناکر رکھیں اور بیداری کا ثبوت دیں ۔ مولانا ارشد مدنی نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ پروپگنڈا سے دوری اور اور فرقہ وارانہ مذہبی منافرت سے اوپر اٹھ کر انسانی بنیادوں پر عمل پیرا ہوں اور لوگوں کی مدد کرے ۔

First published: Apr 05, 2020 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading